میں اور بلاول بھٹو سسٹم ری سیٹ کرنے کے معاملے پر تقریباً ایک پیج پر ہیں، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ گزشتہ کھلی کچہری میں چھ بچیوں نے انصاف نہ ملنے پر خودکشی کرنے کی بات کی تھی، این سی سی آئی اے نے تمام بچیوں کی دادرسی کی۔ این سی سی آئی اے کے کمپلینٹ سسٹم کو نادرا سے منسلک کر رہے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ این سی سی آئی اے نے تعلیم کے نام پر فراڈ کرنے والے بین الاقوامی گینگ کو پکڑا ہے، گینگ نے پانچ ہزار پاکستانیوں کو بین الاقوامی اداروں کی جعلی ڈگریاں دلوائیں۔ اگر اس گینگ کو کنٹرول نہ کیا جاتا تو بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق لاہور میں پورنوگرافی کے دھندے میں ملوث 15 ملزمان کو مختلف واقعات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے اہلکار بہت زیادہ کام کر رہے ہیں، اگر انہیں مزید وسائل فراہم کیے جائیں تو ایسے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ دو تین روز سے افواہیں سن رہے ہیں، یہ باتیں صرف چند دن کے لیے ہو سکتی ہیں، ریلیف صرف عدالت ہی دے سکتی ہے۔ تحریک انصاف کو بھی عدالت کے ذریعے انصاف ملے گا۔ ہر سیاسی جماعت کو دوسری جماعت سے مختلف رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کروا کر عوام کی رائے لے لیں۔ ہم سب جمہوریت اور عوام کی بالادستی کی بات کرتے ہیں، اگر عوام صوبوں کے حق میں رائے دیں تو اسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی اپنی مرضی ہے، وہ عوام کی رائے لے لے یا اگر اس سے بہتر کوئی راستہ سمجھتی ہے تو وہ اختیار کرے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف مولانا کو نوٹس جاری نہیں ہوا بلکہ چھ ہزار افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ سی ڈی اے میں بے تحاشا کرپشن ہے اور پورے پاکستان میں کرپشن ہو رہی ہے۔ سسٹم ری سیٹ کرنے کے معاملے پر وہ اور بلاول بھٹو تقریباً ایک پیج پر ہیں، سسٹم ری سیٹ کرنے کے حوالے سے میں اور بلاول تقریبا سیم پیج پر ہیں۔
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-14 11:01
- T+2h 1 篇 2026-11-14 11:01
- T+12h 1 篇 2026-11-14 11:01
- T+24h 1 篇 2026-11-14 11:01
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low
Find Your Interest
- Banco do Brasil reduz payout para 25% e suspende dividendos intermediários em 2027
- EUA: 5 pessoas são baleadas em bairro nobre de Washington, perto da Casa Branca
- COP31/Capobianco: Brasil colabora com proposta da Turquia para eletrificação, mas pede ajustes
- Relator do PLP do ajuste fiscal mantém boa parte do projeto e faz ajustes de redação
- Ajuste fiscal de Lula terá 70% dos recursos vindos de arrecadação, diz estudo
- Raízen reduz prejuízo para R$843,7 mi no 2° tri do ano-safra
- Tarcísio anuncia Ricardo Salles para Justiça e define primeiros secretários de 2027
- China pode ditar futuro da indústria se Brasil não reagir, alertam especialistas
- Inventário, herdeiros e deságio: os cuidados ao vender um precatório
