پشاور ہائیکورٹ: خواجہ سراؤں کو ہراساں اور ضلع بدر نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع
پشاور ہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں پر تشدد اور انہیں ضلع بدر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر کو خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم کمیٹیوں میں انہیں نمائندگی دینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے خواجہ سراؤں کو ہراساں کرنے اور ضلع بدر کرنے کے خلاف جاری حکمِ امتناع میں بھی توسیع کردی۔
درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس اور سول سوسائٹی کی جانب سے خواجہ سراؤں کے خلاف ضلع بدری کی مہم شروع کی گئی ہے اور پولیس انہیں ہراساں کر رہی ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں اور آئین و قانون کے تحت انہیں دیگر شہریوں کی طرح حقوق حاصل ہیں۔
سماعت کے دوران خواجہ سرا ماہی گل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سراؤں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مطالبہ بھی یہی ہے کہ حکومت خواجہ سراؤں کی تعلیم کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے مختلف محکموں میں خواجہ سراؤں کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ مختص کر رکھا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ وہ ان آسامیوں کے لیے درخواستیں کیوں نہیں دیتے؟ اس پر ماہی گل نے مؤقف اختیار کیا کہ جب خواجہ سراؤں کو تعلیم کے مواقع ہی میسر نہیں ہوں گے تو وہ ملازمتوں کے لیے درخواست کیسے دے سکیں گے۔
عدالت نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ خواجہ سراؤں کو فلاح و بہبود کی کمیٹیوں میں شامل کیا جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ جب خواجہ سرا ان کمیٹیوں کا حصہ ہوں گے تو انہیں اپنے مسائل پیش کرنے اور ان کے حل میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔
عدالت نے محکمہ سوشل ویلفیئر سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، جبکہ خواجہ سراؤں کو ہراساں کرنے اور ضلع بدر کرنے کے خلاف حکمِ امتناع میں توسیع بھی کردی۔
Find Your Interest
- IPCA tem alívio em serviços e núcleos, mas alimentos devem manter Copom em cautela
- Plano de saúde empresarial: custos médicos sobem e funcionários dividem mais a conta
- Taxas dos DIs fecham em alta firme em meio a insatisfação com pacote fiscal
- Dólar tem queda moderada com medidas fiscais e alta do petróleo
- GDF na Sua Porta conclui instalação de quebra-molas em diversos pontos do Sol Nascente/Pôr do Sol
- Renda Fixa Hoje: confira as taxas de CDBs, LCIs e LCAs na XP nesta quinta-feira (12)
- Congresso aprova liberação de ao menos R$ 3 bilhões para ministérios e órgãos do Judiciário e Legislativo
- Sua empresa já usa IA, mas onde ela funciona?
- Senado aprova renegociação de dívidas rurais após concessões para atender agro
- Quem é Ricardo Magro, alvo de mandado de prisão por suspeita de fraude fiscal






