کوہاٹ: غیرقانونی گولڈ مائننگ کیخلاف آپریشن کیلئے گئی پولیس ٹیم پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکار شہید ، 12 زخمی
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے لیے گئی پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی گئی، نتیجے میں 11 پولیس اہلکار شہید جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
ترجمان کوہاٹ پولیس نے کہا کہ پولیس کی مزید گاڑیاں بھی جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئیں، دہشت گردوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ جاری ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ کوہاٹ اور کرک کے درمیان واقع علاقہ دربوکچ جلندھر بانڈہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
شہید ڈی ایس پی کی تصویر
کوہاٹ پولیس غیر قانونی گولڈ مائنینگ پر چھاپہ مارنے گئی تھی، ذرائع نے کہا کہ کوہاٹ پولیس کی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا۔
شہید سب انسپکٹر مختیار
پولیس پر حملے کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، پی آر او پولیس نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان، سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں، شہدا کی تعداد 11 ہوگئی۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے میں مجموعی طور پر 11 اہلکاروں شہید جب کہ 12 زخمی ہیں۔
گورنر کا اظہار مذمت، پولیس حکام سے رپورٹ طلب
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور شہادتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
گورنر نے پولیس حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کارروائی انتہائی قابل مذمت ہے، پولیس ٹیم پر فائرنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔
事件脉络
- At least 11 policemen, including DSP, martyred in terrorist attack on Kohat police team 转载
- भारतको कश्मीरमा चरमपन्थी हमलामा तीन सुरक्षाकर्मी घाइते 转载
- Nearly 30 Rounds Fired In 15 Seconds: Terror Attack On CRPF Camp On Camera 转载
- 3 CRPF Personnel Injured In Kulgam Attack; Defence Expert Calls It 'Shoot-And-Scoot' Strike 转载
- FPJ Quick Take At 5 PM: '3 CRPF Personnel Injured In Kulgam Attack To Fadnavis Backs Uniform Civil Code'; Your Daily Evening Guide To News Headlines 转载
- 3 CRPF Personnel Injured In Terrorist Attack In Kashmir's Kulgam, Counter-Operation Underway 转载
事件时间切片
- T0 2 篇 2026-11-12 14:03
- T+2h 2 篇 2026-11-12 14:03
- T+12h 14 篇 2026-11-12 14:03
- T+24h 14 篇 2026-11-12 14:03
事件结论
该事件汇聚 7 个来源,平均可信度 50%
置信度:medium





