خلا میں نمودار ہونے والے پُراسرار سِگنل کا معمہ حل
خلا میں ہر آٹھ منٹ بعد دھڑکن کی طرح نمودار ہونے والے ایک پراسرار ریڈیو سگنل کا سراغ زمین سے ہزاروں نوری سال دور واقع ایک ستاروں کے نظام تک لگا لیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی اور انٹرنیشنل سینٹر فار ریڈیو آسٹرونومی ریسرچ کے ماہرینِ فلکیات نے جمعے کو اعلان کیا کہ ریڈیو لہروں کی مختصر لہریں ستاروں کے ایک غیر معمولی جوڑے سے خارج ہو رہی ہیں۔
اس جوڑے میں ایک سفید بونا ستارہ (وائٹ ڈوارف) شامل ہے، جو ایک فعال ستارے کا مردہ مرکزی حصہ ہوتا ہے۔ یہ ستارہ ہر آٹھ منٹ میں اپنے محور پر ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک جی قسم کا ستارہ موجود ہے جو ہمارے سورج سے مشابہت رکھتا ہے اور اسے عموماً زرد بونا ستارہ کہا جاتا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اس نوعیت کے ستاروں کے جوڑے سے ایسے ریڈیو سگنلز دریافت ہوئے ہیں۔ اس سے قبل عموماً اس قسم کے سگنلز چھوٹے اور نسبتاً ٹھنڈے سرخ بونے ستاروں (ریڈ ڈوارف) کے نظاموں میں دیکھے گئے تھے جو کائنات میں پائے جانے والے سب سے چھوٹے اور ٹھنڈے ستاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
اس دریافت کے حوالے سے تحقیق کرنے والے ڈاکٹر سیم میک سوینی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ان سگنلز کو اتنی وضاحت سے دیکھا جا سکا ہے کہ سفید بونے ستارے کو اپنے ساتھی ستارے کے گرد گردش کرتے ہوئے بھی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
ان کے مطابق اس مشاہدے سے سائنس دانوں کو معلوم ہوا ہے کہ یہ ریڈیو سگنلز سفید بونے ستارے کے قریب کسی مقام سے خارج ہو رہے ہیں یا ممکنہ طور پر خود سفید بونا ستارہ ہی ان سگنلز کا منبع ہے۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ دریافت خلا میں ستاروں کے غیر معمولی نظاموں اور ان سے خارج ہونے والے پراسرار ریڈیو سگنلز کو سمجھنے میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔
Timeline
- NASA's new UVEX space telescope will peer deep into the universe's most violent events 整合
- What Happens when Space Junk Falls on Your Property? 原创
- Annie Handmer, Australia's Space Diplomat 整合
- Fast Radio Bursts and Magnetars with professor Geraint Lewis 整合
- The Antarctic Treaty & Space Law. Annie Handmer compares the laws of space with the Antarctic. 整合
- The Sneaky Danger of Space Dust 整合
- SOS_26 Space Junk, FRB & a Fab new Forensic Tool 整合
- UV Rays Strip Small Galaxies of Star Stuff 整合
- (Probably Not a) Giant Alien Antenna 整合
- How to Find Loooong Gravitational Waves 整合
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-15 02:30
- T+2h 1 篇 2026-11-15 02:30
- T+12h 1 篇 2026-11-15 02:30
- T+24h 1 篇 2026-11-15 02:30
Conclusion
该事件汇聚 14 个来源,平均可信度 43%
Confidence: medium
Find Your Interest
- School calendar: When does Term 4 end?
- Rezidenţiat 2026: Aproape 10.000 de candidaţi înscrişi la concurs, din care 3.736 - la UMF „Carol Davila” Bucureşti
- スペルマン27得点10リバウンド、現代モービスがLGに1点差の劇的逆転勝利…4連敗脱出
- Private events banned at public schools
- Asake Announces Lagos Concert “M$NEY In Lagos” For December 20, Tickets Reportedly Start At ₦100,000
- 日에 홈런 4방 맞고… 한국, APBC 2연속 패배
- How much it costs to buy a home near some of Johannesburg’s best schools
- Protecting failing schools and supporting teachers unions is not a winnable strategy, CEO warns
- December is not deadline for success - Adeniyi Johnson warns against year-end pressure
- 호주한테도 혼쭐나는 야구 대표팀






