زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن سمنز عہدے سے مستعفی
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن سمنز نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا،وہ افغانستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ذمہ داریاں چھوڑ دیں گے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جسٹن سمنز نے جون 2024 میں زمبابوے ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی اور ان کا معاہدہ 2028 کے اختتام تک تھا، تاہم انہوں نے اہلخانہ کے ساتھ مزید وقت گزارنے کے لیے اپنے آبائی ملک جنوبی افریقا واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسٹن سمنز کی کوچنگ میں زمبابوے نے تین ٹیسٹ میچز جیتے جن میں اپریل 2025 میں بنگلادیش کے خلاف سلہٹ میں حاصل ہونے والی بیرون ملک پہلی ٹیسٹ فتح بھی شامل ہے۔ ان کی زیر نگرانی ٹیم نے افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف اپنے آخری دو ہوم ٹیسٹ میچز میں اننگز سے کامیابی حاصل کی۔
زمبابوے نے رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی بار آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم نے گروپ بی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے آسٹریلیا، سری لنکا اور عمان کے خلاف یادگار کامیابیاں حاصل کیں۔
جسٹن سمنز کا کہنا ہے کہ زمبابوے ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے یادگار تجربہ رہا اور میں کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور کرکٹ بورڈ کے تعاون کے شکر گزار ہوں۔
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-15 02:52
- T+2h 1 篇 2026-11-15 02:52
- T+12h 1 篇 2026-11-15 02:52
- T+24h 1 篇 2026-11-15 02:52
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low






