اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کے لیے ڈیڈ لائن مقرر
اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت کیش لیس اسلام آباد کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس مں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف، بینکنگ سیکٹر کے نمائندگان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ کیش لیس اسلام آباد منصوبے کی کامیابی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز اہم ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایات پر کیش لیس اسلام آباد منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم سے وعدہ کیا تھا کہ اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا کیش لیس شہر اور دنیا کا پہلا کیش لیس دارالحکومت بنائیں گے، 30 نومبر کے بعد آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے کسی بھی محکمے میں نقد ادائیگی وصول نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر تک اسلام آباد کے تمام مرچنٹس کو کیش لیس نظام میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔ کیش لیس نظام سے مالیاتی شفافیت، ٹیکس مانیٹرنگ اور لین دین کے نظام میں بہتری آئے گی، اسلام آباد میں 26 ہزار مرچنٹس پہلے ہی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک ہو چکے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ریڑھی بانوں سے بڑے کاروباری مراکز تک ہر سطح پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی جائے گی، اسلام آباد کو جدید ڈیجیٹل شہر بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں گے۔
بینکنگ سیکٹر کے تمام نمائندگان نے کیش لیس اسلام آباد کے حکومتی اقدام کو سراہا۔ نمائندگان کی جانب سے کیش لیس اسلام آباد منصوبے کی کامیابی کے لیے حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراوئی گئی۔
Find Your Interest
- "슈퍼스타 손흥민 있으면 우승 후보!" MLS 오피셜, '에이징 커브' 논란에도 기대 폭발..."플레이오프 주목할 10인" 선정
- 韓国ICT輸出、10月703億ドル…半導体好調で増加率過去最高
- 10월 ICT 수출 703억 달러… 반도체 효과로 성장률 사상 최고
- “오스틴 강타자지만 수비 제한적, ML 복귀 어렵다” 美매체 냉정한 평가…200만 달러 계약은 WIN-WIN
- 5大銀行のマイナス通帳残高44兆ウォン…4年3カ月ぶり高水準
- 5대 은행 마통 44조원… 4년 3개월 만에 최대
- 50代男に殺害された15歳少女…息子が性的暴行、内縁女性は売春強要
- 50대男 손에 숨진 15세 소녀… 아들이 성폭행, 내연녀는 성매매 강요
- MLS、ソン・フンミンをプレーオフ注目の10人に選出…エイジングカーブ論争でも期待





