پنجاب؛ ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگی پر صارفین کے لیے انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے شعبے میں صارفین کو کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسکیم کے تحت ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والے صارفین کو سہولت کے ساتھ انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ڈیٹا بیس سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ٹیکس کلچر اور ای ادائیگیوں کے فروغ کے لیے سروس سیکٹرز میں ترجیحی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق انعامی اسکیم کا مقصد عوام کو نقد ادائیگی کے بجائے ڈیجیٹل طریقہ اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے والے صارفین کو انعامات جیتنے کا موقع ملے گا، جبکہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل لین دین کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔
اجلاس میں متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی گئی کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے دوران صارفین کو پیش آنے والی شکایات کی ترجیحی بنیادوں پر نگرانی کی جائے اور ان کے فوری ازالے کے لیے مؤثر نظام وضع کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے کاروباری لین دین میں شفافیت آئے گی اور ٹیکس نظام پر عوامی اعتماد بڑھے گا۔ ای آئی ایم ایس کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں اور ٹیکس ادائیگیوں میں شفافیت یقینی بنانے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
Find Your Interest
- [사진]문무 장혁, 전쟁의 신 연개소문
- 「優勝DNA」再び奨忠へ…キム・ギドン監督が始球式
- ソン・フンミンにまた衝撃、MLSのMVP最終候補5人にも入れず…メッシ3連覇有力
- ‘김우빈♥’ 신민아, 실물 어떻길래?..조정석 “그냥 여신, 장난 아냐” 극찬 (채널 조정석)
- "선수단 2026시즌 잔여 급여 지급 못했다" 파주FC, 파주시에 재정 지원 요청
- RIZIN関原翔、後頭部強打で意識不明…2度手術も重篤
- [사진]추격의 홈런 허용하는 이로운
- [사진]추격의 홈런 쩡성안
- [사진]FC 서울, GS칼텍스 우승하세요
- [사진]FC서울 김기동 감독-김진수, 배구 실력도 최고






