آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز حادثے کے نتیجے میں آگ کی لپیٹ میں آگئے
تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں غیر مجاز بحری راستے سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز ایک حادثے کے نتیجے میں آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ دونوں جہازوں پر مجموعی طور پر 40 لاکھ بیرل سے زائد تیل موجود تھا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔ تاہم بیان میں ٹینکرز کے نام، ان کی ملکیت، آگ لگنے کی نوعیت اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں فروری کے اواخر میں جنگ شروع ہونے کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ تہران کا مؤقف ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کو ایران کے منظور کردہ راستے استعمال کرنے چاہییں۔
دوسری جانب امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکا بندی کر رکھی ہے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کی مدد بھی کر رہا ہے۔
آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، جہاں سے معمول کے حالات میں دنیا کی مجموعی تیل کی کھپت کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے۔
اس گزرگاہ میں بحری آمدورفت پر پابندیوں اور فوجی کشیدگی نے عالمی تیل کی ترسیل کو متاثر کیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے دونوں ٹینکرز میں آگ لگنے کے واقعے کی تفصیلات کی تاحال آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
Find Your Interest
- Inflação alta nos EUA e novo Congresso abrem brechas para reduzir tarifas do Brasil
- VAMOS DE VINHO
- EUA: Rubio, Vance e Ossoff largam na frente na corrida de 2028, diz pesquisa
- Snowfall blocks road to Babusar Top
- IPCA tem alívio em serviços e núcleos, mas alimentos devem manter Copom em cautela
- Juros altos devem frear Black Friday de 2026, com evolução menor que em 2025, diz CNC
- Veja uma forma prática de juntar R$ 5 mil, R$ 10 mil ou mais
