پشاور؛ چڑیا گھر میں نایاب نسل کے شیر کے بچے بیمار، ویڈیو وائرل
پشاور چڑیا گھر میں شیر کے بچے بیماری کے باعث لڑ کھڑانے لگے، چلنے پھرنے سے قاصر شیر کے بچوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
خیبر پختونخوا حکومت نے چڑیا گھر میں شیر کے بچوں کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق وائٹ لائن کے تین بچوں کی عمریں 8 ماہ ہیں، سفید شیروں کے بچوں کے چلنے کے انداز میں خرابی پائی گئی ہے، سفید شیروں کے بچوں میں پیدائشی یا جینیاتی بیماری کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ویٹرنری سیکشن کا کہنا ہے کہ شیروں کے بچوں کے ایکسرے میں ہڈیوں کی ساخت معمول کے مطابق پائی گئی، ایکسرے میں ہڈیوں کی کوئی نمایاں خرابی سامنے نہیں آئی جبکہ خون کے ٹیسٹ اور معدنیات کی جانچ کے نتائج بھی معمول کے مطابق قرار دیے گئے۔
چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق سفید شیروں کے بچوں کو غذائی اجزا اور معدنیات کے سپلیمنٹس دیے جا رہے ہیں، سفید شیروں کے بچوں کی صحت، نقل و حرکت اور خوراک کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا جانوروں کی صحت اور دیکھ بھال کے لیے الرٹ رہتی ہے۔
Find Your Interest
- Taxas dos DIs fecham em queda de olho em fiscal e dados
- Pane na Microsoft leva empresas, governo e hospitais brasileiros a concentrar comunicação no WhatsApp
- Indústria da IA reavalia seu futuro sem Jensen Huang na Nvidia
- Nova tecnologia: por que pane de 4 horas pode afetar voos nos EUA por vários dias
- Thiago Wild, pelas beiradas, salta 200 posições no ranking em cinco meses
- Crédito privado avança, mas exige gestão ativa e visão de longo prazo, diz Sparta
- De ‘orgulho de Taiwan’ a pivô de escândalo com traição: a trajetória de Jensen Huang
- Dólar fecha estável, mas sobe 2,66% na semana com fiscal e Fed no radar
- Pane da Microsoft: STF suspende prazos de processos em todo o país
- Ibovespa sobe com apoio de Petrobras em meio a incertezas fiscais elevadas no Brasil





