ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے، امریکی میڈیا کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، تاہم ان کی انتظامیہ تہران پر معاشی اور فوجی دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد صدر ٹرمپ کو روزانہ کئی مرتبہ انٹیلی جنس بریفنگ دی جا رہی ہے، جن میں ایران سے متعلق صورت حال بھی شامل ہے۔
رپورٹ میں عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اب یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ ٹرمپ فی الحال دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع میں ایک درمیانی راستہ اختیار کیا ہے، جس کے تحت فی الحال نہ نئی جنگ شروع کی جارہی ہے، نہ مذاکرات کا آغاز ہورہا ہے اور نہ ہی کسی مستقل امن معاہدے کی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ تنازع آٹھویں ماہ میں داخل ہوچکا ہے، جبکہ واشنگٹن تہران پر معاشی اور فوجی دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے۔
تاہم یہ مؤقف امریکی میڈیا رپورٹ میں ایک نامعلوم سرکاری عہدیدار کے بیان پر مبنی ہے، وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بارے میں باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
Find Your Interest
- Άργος Ορεστικό: Απάτη με θύμα 70χρονη – Της απέσπασαν κοσμήματα αξίας 10.000 ευρώ
- Bulgaria interzice creşterea şi uciderea animalelor pentru blană. Amenzi de până la 10.000 de euro pentru cei care încalcă legea
- Türkei: Mehr als 10.000 Menschen protestieren während Klimakonferenz
- COP31: Nigeria signs $33m deal to deploy 10,000 climate-smart greenhouses nationwide
- Pemprov Kalsel dan Ulama Gelar Doa Bersama 10.000 Jamaah demi Keselamatan Bangsa
- Is Midnight (NIGHT) Catching Up With Zcash (ZEC)? Network Data Offers a Clue
- 2027: Peter Obi vows to deliver 10,000MW of electricity in four years
- Lamborghini Temerario Just Got A Loud Upgrade Right Before Losing Its Top
- Haldiram Snacks Food Plans ₹10,000 Crore IPO By Late 2027
- Instacart is giving out free turkeys for Thanksgiving — how to claim yours






