بجلی کے فی یونٹ 5 روپے سیلز ٹیکس کا اطلاق مزید 8 اداروں تک بڑھا دیا گیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نیاسٹیل اور آئرن مینوفیکچررز کے لیے بجلی کے فی یونٹ 5 روپے سیلز ٹیکس کا اطلاق مزید 8 اداروں تک بڑھا دیا ہے.
اس حوالے سے آئرن اور اسٹیل مصنوعات تیار کرنے والے اداروں، بشمول میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس کے زیر استعمال بجلی پر فی یونٹ 5 روپے سیلز ٹیکس کے اطلاق سے متعلق جنرل آرڈر میں مزید ترمیم کرتے ہوئے 8 نئے اداروں کو فہرست میں شامل کرلیا ہے.
ایف بی آر کی جانب سے 12 نومبر 2026 کو جاری کردہ سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 34 کے تحت ترمیم شدہ فہرست میں المویز انڈسٹریز لمیٹڈ، حجویری اسٹیل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ، شیخو شوگر ملز لمیٹڈ، نعمان اسٹیل، کیپیٹل اسلام آباد سپریم انڈسٹری، ٹی ایس آر اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ، گل شہزادہ اسٹیل مل اور حسنین اینڈ کمپنی شامل ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق ان اداروں کی اہلیت کا تعین ایس آر او 1245(1)/2026 میں مقرر کردہ معیار کے تحت اسٹیل مصنوعات کی تیاری کے لیے اسکریپ اور بجلی کے یونٹس کی کھپت، نیز مخصوص ای آئی ایس کوڈز کے تحت اسکریپ کی درآمد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق ان ٹیکس دہندگان کی فہرست میں بورڈ یا متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی سفارشات پر وقتاً فوقتاً ردوبدل کیا جاسکتا ہے جبکہ ایف بی آر اور متعلقہ فیلڈ فارمیشنز مقررہ معیار کے مطابق کسی بھی رجسٹرڈ مینوفیکچرر کی اہلیت کا آزادانہ جائزہ لے کر اسے فہرست میں شامل یا خارج کرسکتی ہیں۔
کسی بھی قسم کی مشکلات کی صورت میں متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو سے رجوع کیا جاسکے گا۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اس جنرل آرڈر کا اطلاق مذکورہ تمام اداروں کے بجلی کے کنکشنز پر فوری طور پر ہوگا۔
Find Your Interest
- 이미주, '뼈말라' 탈출ing.."아프지 않아, 건강하게 살 찌는 중"
- '한일전 12연패라니' 또 동점 만들고 5-9 분패, 한국만 한 번도 못 이겼다…대만 잡아도 결승행 모른다 [APBC 리뷰]
- ‘김우빈♥’ 신민아, 실물 어떻길래?..조정석 “그냥 여신, 장난 아냐” 극찬 (채널 조정석)
- '띠동갑 목사♥' 이유리, 사귀지도 않는 男에 청혼 "먼저 결혼하고 싶다 해"(편스토랑)
- 강수정, 20년째 '머리 스타일 바꾸라'는 오지랖에 "너나 바꿔”..."이마 좁고 못생겨"
- '듄3' 티모시 샬라메, 흑화하고 '삭발'..6년만 웨이브 머리 밀고 폭군되다
- 차예련, '학폭의혹' 속 SNS 관리ing..프로필 이어 '공구링크' 삭제·팔로잉 정리[Oh!쎈 이슈]
- '강등되면 1조 5972억 계약도 날아간다!' 맨유, EPL 강등권 추락에 아디다스 후원 계약까지 위기
- 광주에서 온 수달 듀오, 도쿄돔을 지배했다...박재현·김도영 홈런 대폭발→천신만고 끝에 일본과 결승 격돌 [APBC]
- C등급, 보상선수 없지만…‘출루율 최하위+삼진 3위’ FA 김호령, 수비 하나 믿고 투자해도 될까






