جب چاہوں ایران کے خلاف جنگ جیت سکتا ہوں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس وقت جنگ جیتنے کے مراحل میں ہے اور وہ جب چاہیں ایران کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں، ضرورت پڑنے پر فوری فوجی کارروائی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو بالکل بے اثر کردیا ہے، ایرانی معیشت تباہ ہوچکی ہے، مہنگائی 301 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور ایرانی فوجیوں کو تنخواہیں بھی ادا نہیں کی جارہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف طاقت استعمال کرنے میں انہیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ کیوبا کے خلاف مختصر فوجی کارروائی پر بھی غور کرسکتے ہیں اور صدارت چھوڑنے سے پہلے کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے اسرائیل میں اپنی مقبولیت 99 فیصد ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل جاکر وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ ڈیموکریٹس کے زیرانتظام شہروں اور ریاستوں میں مبینہ جرائم اور بدعنوانی کے معاملات پر مرکوز کریں۔
Find Your Interest
- 2012 Falcon F7
- 딘딘, 작년 수능 영어 지문에 일침 "억지스러운 문장투성이"
- Κούσνερ: Ρωσία και Ουκρανία εξετάζουν τη μεγαλύτερη ανταλλαγή αιχμαλώτων από την έναρξη του πολέμου
- transparent surfboard uses carbon-fiber ribs and clear panels to reveal the ocean below
- VRP 2025 Year in Review
- ‘2경기 9⅔이닝 11실점’ 불안했던 한국 불펜, 대만전은 달랐다…3이닝 1실점 합작→결승 진출 [APBC]
- Türkiye publishes law approving ratification of Makkah joint defence pact
- GOP midterm bloodbath exposes cracks in Vance's 2028 White House ambitions
- 2019 Ford GT ’68 Heritage Edition
- 2020 Ford Mustang Shelby GT350R Heritage Edition






