لاہور؛ گرین الیکٹروبس اہلکار کی لڑکی سے بدتمیزی، دھکا دینے کی ویڈیو وائرل، مریم نواز کا نوٹس
لاہور میں گرین الیکٹرو بس اہلکار کی بدتمیزی اور بچی کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوٹس لے لیا جبکہ تشدد اور بدسلوکی میں ملوث کنڈکٹر کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او اچھرہ محمد آصف جاوید مانگٹ نے گرین الیکٹرو بس میں لڑکی کو دھکا دینے والے کنڈکٹر علی رضوان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم ساہیوال کا رہائشی بتایا جاتا ہے، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں درج کیا گیا ہے۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی فوٹیج سامنے آنے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے ایس ایچ او اچھرہ محمد آصف جاوید مانگٹ کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا جس نے واقعے میں ملوث ملزم علی رضوان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو بس پر چڑھنے سے منع کیا اور دھکا دیا تھا، فوٹیج میں خاتون پر تشدد اور دھکا دیتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق خواتین کا تحفظ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، خواتین کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی وزیراعلیٰ کی ریڈ لائن ہے، خواتین سے بدسلوکی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
دوسری طرف الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکے مارنے والے سرکاری ملازم علی رضوان کی معافی مانگنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
سرکاری ملازم علی رضوان کا کہنا تھا کہ میں نے جو کیا وہ غلط تھا، آئندہ کبھی ایسا نہیں ہوگا، میں بہت زیادہ شرمندہ ہوں اور قوم سے معافی مانگتا ہوں، توبہ کرتا ہوں آئندہ ایسا رویہ نہیں رکھوں گا۔
Find Your Interest
- Episode 208 – Software Consultancy with Ryan Vice
- Episode 174 – DevOps Engineering with Ken Mugrage
- Episode 167 – Manage Cloud Cost with Omry Hay
- '스펠맨 27점 10리바운드 폭발' 현대모비스, LG에 1점 차 극적 역전승...지긋지긋한 4연패 끊었다
- [사진] 부산 KCC 선수들, 4연승 하이파이브
- [사진] 허웅, 허훈 어려운 승리였어
- [사진] 부산 KCC, 4연승 좋아
- [사진] 어두운 표정의 서울 SK 선수들, 이대로 진다고?
- [사진] 환호하는 허웅, 짜릿한 3점슛 성공
- [사진] 허웅, 리드폭 늘리는 3점슛






