امریکا نے یورپ کے دفاعی نظام میں روس کو شامل کرنے کا عندیہ دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یوکرین جنگ کے بعد یورپ کے لیے نئے دفاعی اور سلامتی ڈھانچے میں روس کو بھی شامل کرنے کی تجویز پیش کردی جس پر کئی یورپی ممالک نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
فرانسیسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں یورپ کے مستقبل کے دفاعی نظام پر بھی بات چیت ہوئی۔
روسی مذاکراتی وفد نے امریکی تجویز کو ماسکو کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا، جبکہ روسی وزارت خارجہ نے بھی یورپی ممالک کو نئے دفاعی معاہدوں کی پیشکش کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی اتفاق رائے سامنے نہیں آیا۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے امریکی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کا اپنا سلامتی نظام پہلے سے موجود ہے اصل مسئلہ روس کا بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی نہ کرنا ہے۔ جرمنی نے بھی ماسکو پر زور دیا ہے کہ وہ ماضی میں کیے گئے معاہدوں اور اپنی عالمی ذمہ داریوں کا احترام کرے۔
دوسری جانب 13 نومبر کو ڈبلن میں تقریباً 40 یورپی ممالک کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ یورپ کی سلامتی اور مستقبل سے متعلق فیصلے یورپی ممالک کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کیے جاسکتے۔
یورپی ممالک کا مؤقف ہے کہ وہ روس کے ساتھ مذاکرات کے مخالف نہیں، تاہم کسی بھی نئے دفاعی انتظام میں یورپ کے تحفظات، یوکرین کی خودمختاری اور نیٹو کے اجتماعی دفاعی نظام کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
ادھر یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماسکو وسیع تر سلامتی مذاکرات کو استعمال کرتے ہوئے یوکرین کے مستقبل سے جڑے بنیادی معاملات کو پس منظر میں دھکیل سکتا ہے۔
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-15 11:31
- T+2h 1 篇 2026-11-15 11:31
- T+12h 1 篇 2026-11-15 11:31
- T+24h 1 篇 2026-11-15 11:31
Conclusion
该事件汇聚 2 个来源,平均可信度 40%
Confidence: medium
Find Your Interest
- “수준 차이 더 벌어질 수도 있어” 한일전 12연패에 이승엽 작심발언, APBC 결승전 승리가 절실하다
- 未熟なブルペン運用…豪州戦の勝ちパターン複数イニング、日本戦使えずまた崩壊
- '한일전 12연패라니' 또 동점 만들고 5-9 분패, 한국만 한 번도 못 이겼다…대만 잡아도 결승행 모른다 [APBC 리뷰]
- 「もう一度チャンスを」豪州戦の悔しさのむチェ・ジュンヨン、名誉回復なるか
- 韓国野球、初戦からいばらの道? キム・ミンジュン代表デビュー戦2回1/3を4失点で降板
- 韓国、日韓戦12連敗…日本に5-9惜敗、台湾戦勝利でも決勝不透明
- '이구치 재팬' 대만전 완승, 한국 2연패 위기...'JS MVP' 리드오프 연타석포→'12패' 154km 좌완 파워피처 7이닝 완벽투 [APBC]
- [사진]문무 장혁, 전쟁의 신 연개소문
- [포토] 에이티즈, UP!
- [포토] 에이티즈, 미니 15집 ‘골든 아워 : 파트 6(GOLDEN HOUR : Part.6)’






