جب تک پیپلزپارٹی ہے سندھ قائم و دائم رہے گا، ریفرنڈم کے بعد فیصلہ اسمبلیاں کریں گی، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جب تک پیپلزپارٹی ہے سندھ قائم و دائم رہے گا اور اس کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ریفرنڈم آئین سے بالاتر نہیں ہوسکتا جبکہ حتمی فیصلہ اسمبلیاں کریں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ٹھٹھہ کے علاقے مکلی میں جیلانی ہاؤس آمد ہوئی جہاں اُن کے ہمراہ پی پی کے رکن قومی اسمبلی صادق میمن بھی موجود تھے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کی جیلانی ہاؤس مکلی آمد پر پیر غلام رضوانی، پیر غلام حقانی اور پیر غلام رحمانی اور زین العابدین، صوبائی وزیرا محمد علی ملکانی ریاض شاہ شیرازی اور صوبائی اسیمبلی کے ممبران نے استقبال کیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پیر سید غلام جیلانی شاہ جیلانی کے عرس میں شرکت اور درگاہ پیر سید غلام جیلانی شاہ جیلانی پر خطاب بھی کیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، صوفی بزرگان کی وجہ سے یہاں امن اور بھائی چارہ ہے، جب تک پیپلزپارٹی ہے یہ سندھ قائم و دائم رہےگا، کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریفرنڈم اُس مسئلے پر ہوتا ہے جس میں ابہام ہوا اور اس کا بھی آئین میں طریقہ کار موجود ہے، ریفرنڈم کے بعد بھی حتمی فیصلہ اسمبلیاں کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ صوفی بزرگوں کی تعلیمات ہیں کہ ایک دوسرے کا احترام کریں، محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہیں۔
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-14 07:11
- T+2h 1 篇 2026-11-14 07:11
- T+12h 1 篇 2026-11-14 07:11
- T+24h 1 篇 2026-11-14 07:11
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low
Find Your Interest
- 농협 회장 유권자 1104명→187만명… 선거비만 최대 190억원
- 青瓦台「与党と税制で相違なし」…不動産討論会は低調
- 靑 “당청 세제 이견 없다”에… 與 부동산 토론회 흐지부지
- ‘파리 金’ 양지인, 세계선수권 2연패
- パリ五輪金のヤン・ジイン、世界新で世界選手権2連覇
- Yesterday’s comments of note
- Nations League: Ο Όλιβερ θα «σφυρίξει» στον αγώνα Ελλάδα-Σερβία (16/11, 21:45, EΡΑΣΠΟΡ)
- ‘2경기 9⅔이닝 11실점’ 불안했던 한국 불펜, 대만전은 달랐다…3이닝 1실점 합작→결승 진출 [APBC]
- 2試合9回2/3で11失点の韓国ブルペン、台湾戦3回1失点で決勝へ
- Dems descend on Denver to size up 2028. We asked who wants in the race






