امریکا میں تکنیکی خرابی کے باعث فضائی آپریشن معطل، ہزاروں پروازیں متاثر
امریکا میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی روانگی روک دی گئی جس سے ہزاروں پروازیں متاثر ہوئیں۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق خرابی سے ریڈار اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی صلاحیت متاثر ہوئی جبکہ امریکا آنے والی بین الاقوامی پروازوں کا الگ الگ جائزہ لیا جائے گا۔ حکام نے تاحال گراؤنڈ اسٹاپ ختم ہونے کا وقت نہیں بتایا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فضائی نظام پر سائبر حملے یا تخریب کاری کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔ ایف اے اے کے تکنیکی ماہرین خرابی کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ ایف بی آئی نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ہوم لینڈ سکیورٹی چیف مارک وین مولن نے کہا ہے کہ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، تمام پروازوں کا ریکارڈ موجود ہے اور ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز میں مواصلاتی خرابی کے باعث پروازیں روکی گئیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات کو بھی ملک گیر انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام میں خرابی کا سامنا ہے جس کے باعث ویب سائٹس پر موسمی معلومات تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں۔
Timeline
- FAA telecom problems that triggered the ground stop were so alarming the White House situation room and national security apparatus went into action 转载
- Work to replace old copper wire led to the FAA’s ground stop 整合
- Simple Plan, Hoobastank, and The Used Turn Southwest Flight into In-Air Concert 整合
- Gobierno de Trump pide recursos al Congreso para sistemas aéreos: Esto sabemos sobre la suspensión en EU 整合
- 美 교통장관 “‘L3해리스’ 통신망 교체 중 항공대란…작업 실수·장비 결함 조사” 整合
- 米航空管制障害、L3ハリスの通信網交換中に発生…作業ミス・機器欠陥を調査 转载
- EUA ainda enfrentam caos aéreo 整合
- SpaceX debris causes West Coast flight delays 整合
- Хаос во американскиот воздушен сообраќај: Стопирани сите домашни летови поради технички проблем 整合
- FAA: Αποκαταστάθηκαν οι πτήσεις στις ΗΠΑ, αλλά το χάος συνεχίζεται – Καθυστερήσεις και ακυρώσεις και το Σάββατο 整合
Time Slices
- T0 3 篇 2026-11-15 03:38
- T+2h 3 篇 2026-11-15 03:38
- T+12h 7 篇 2026-11-15 03:38
- T+24h 7 篇 2026-11-15 03:38
Conclusion
该事件汇聚 108 个来源,平均可信度 49%
Confidence: medium
Find Your Interest
- Trump planeja levar Musk em sua viagem à Ásia e deve evitar falar sobre o caso da Nvidia
- Nunes esbarra em derrota de Flávio e vice-bomba no caminho para 2030 após aposta no bolsonarismo
- Thiago Wild, pelas beiradas, salta 200 posições no ranking em cinco meses
- Sábado de sete jogos define campeão, acesso, G6 e rebaixamento na Série B






