فلپائن میں منعقدہ کواڈ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے سربراہان نے شرکت کی. کواڈ اجلاس میں امریکی صدر نے مودی سے براہ راست ملاقات کے بجائے محض رسمی ملاقات اور بات چیت تک ہی اکتفا کیا. برسوں تک ٹرمپ کی خوشامد اور قریبی شراکت دار بننے کی کوششوں کے باوجود مودی کواڈ اجلاس میں امریکی صدر سے براہ راست ملاقات یقینی نہ بنا سکا. جون 2026 ء میں جی سیون سربراہی اجلاس کے بعد سے بھارتی وزیر اعظم کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات نہیں ہوئی، بھارتی جریدہ بزنس اسٹینڈرڈ. بھارتی جریدہ دی ویک کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے بھارت آنے پر آمادہ نہ ہونے کے باعث کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن میں منعقد کیا گیا. امریکہ بھارت تعلقات میں سرد مہری پر بھارت کی غیر واضح خارجہ پالیسی، روسی تیل کی خریداری سمیت تجارتی، ٹیرف اور ویزا پابندیوں جیسے عوامل اثر انداز ہوئے ہیں.