ترکیہ میں کوپ کانفرنس: وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی پر بات چیت
ترکیہ میں کوپ کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات کی ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف COP31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ میں موجود ہیں جہاں وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی، وزیراعظم کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے علیحدہ سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر بات ہوئی۔
وزیرِاعظم کی مملکت سعودی عرب کے وزیرِ برائے توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان آل سعود، بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمن اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیرِ اعظم کی فلسطین کے وزیرِ اعظم محمد مصطفی سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا. فلسطینی وزیرِ اعظم نے عالمی سطح پر فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مؤثر انداز میں آواز اٹھانے اور فلسطینی مؤقف کی تائید پر حکومت اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم کی خاتون اول ترکیہ امینہ اردوان، شام کے صدر احمد الشرع، مملکت سعودی عرب کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
خوشگوار ماحول میں ہوئی ان ملاقاتوں میں وزیرِ اعظم اور عالمی رہنماؤں کے مابین دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ملاقاتوں میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اہمیت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
事件脉络
- Climate justice for Pakistan 转载
- ایرانی صدر مسعود پزشکیان موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے 转载
- وزیراعظم کی دورہ ترکیہ میں کاپ31 سربراہی اجلاس میں شرکت ، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں 转载
- PM Shehbaz to address COP31 summit in Turkiye, highlight climate justice 转载
- কপ৩১-এর গণ্ডি পেরিয়ে: বাংলাদেশ ও বৈশ্বিক সংহতির রাজনীতি 转载
- COP31: Ποιοι ηγέτες δίνουν το παρών και ποιοι απουσιάζουν 转载
- ‘Poluidores têm que pagar’, diz Guterres em sua última COP como secretário-geral 转载
- Αττάλεια: Ο Ερντογάν αποχώρησε όταν έφτασε ο Χριστοδουλίδης στη Διάσκεψη για το Κλίμα – Τον υποδέχθηκε ο Γκουτέρες 转载
- COP 31 in Antalya: Die Daten zum Klima sind eindeutig, die Konsequenzen sind es nicht 转载
- Klimakonferenz in der Türkei: Die Daten zum Klima sind eindeutig, die Konsequenzen sind es nicht 转载
事件时间切片
- T0 1 篇 2026-11-13 01:07
- T+2h 1 篇 2026-11-13 01:07
- T+12h 1 篇 2026-11-13 01:07
- T+24h 1 篇 2026-11-13 01:07
事件结论
该事件汇聚 21 个来源,平均可信度 50%
置信度:medium





