پوسٹل لائف انشورنس کے پنشنرز اور ملازمین کی جمع پونجی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
پوسٹل لائف انشورنس کے پنشنرز، بیواؤں اور سرکاری ملازمین کی جمع پونجی کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری وزیراعظم، وزارت مواصلات، خزانہ، کابینہ ڈویژن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس محمد ارباب طاہر نے پوسٹل لائف انشورنس فنڈز سے متعلق درخواست پر سماعت کی، جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے وکیل اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ پالیسی ہولڈرز کے تقریباً 48 ارب روپے کہاں گئے؟ وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ جواب دیں، وفاقی وزیر مواصلات بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ پالیسی ہولڈرز کی رقم وزارت خزانہ کے پاس ہے۔
پالیسی ہولڈرز کی رقم وفاقی حکومت کی آمدن نہیں بلکہ ان کی امانت ہے، درخواست میں آئین کے آرٹیکل 78 کا حوالہ دیا گیا اور پوسٹل لائف انشورنس کے فنڈز کی منتقلی، استعمال اور موجودہ حیثیت کی مکمل تفصیلات عدالت میں طلب کرنے کی استدعا کی گئی،
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کی خصوصی رپورٹ میں پوسٹل لائف انشورنس کی مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی، پالیسی ہولڈرز کے واجب الادا کلیمز کی ادائیگی کے لیے آزادانہ فرانزک آڈٹ کرانے کی استدعا کی اور کہا کہ انشورنس کلیمز 90 روز میں ادا نہ کرنا انشورنس آرڈیننس 2000 کی دفعہ 118 کے تحت قانونی سوال ہے، وکیل درخواست گزار
وزارت خزانہ، وزارت مواصلات، پاکستان پوسٹ اور ایس ای سی پی کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے، وفاقی کابینہ کے فیصلے، فنڈز کی منتقلی کے احکامات اور ایکچوریل ویلیوایشن ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کی گئی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
Find Your Interest
- 美 항공대란 이틀간 1만3265편 결항…이륙 재개에도 주말 혼란
- 米航空大混乱、2日で1万3265便欠航…離陸再開も週末混乱
- PSY、またも「自己管理失敗」…9都市14公演で顔半分に
- 光州から来たカワウソ・デュオ、東京ドーム支配…韓国、日本と決勝へ
- Eritrea Alhaditha 14 November 2026
- Haddas Ertra 14 November 2026
- "두바이 초콜릿만큼 맛있어" 박명수, 18000원 美디저트 유행 예감
- パク・ミョンス「ドバイチョコ並み」1万8700ウォンの米デザート流行予感
- 【独自】飲酒運転コ・ギョンピョ、広報動画削除…降板の流れか
- 150만명 환호 속 ‘제2의 고향’ 찾은 교황…폐암 수술 한 달 만에 금의환향






