انکم ٹیکس گوشواروں کی خودکار جانچ پڑتال کا نیا طریقہ کار متعارف
وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس گوشواروں کی خودکار جانچ پڑتال اور ان میں سامنے آنے والی غلطیوں یا بے ضابطگیوں سے متعلق ٹیکس دہندگان کو پیشگی آگاہ کرنے کا طریقہ کار وضع کر دیا، انکم ٹیکس رولز 2002 میں نئی شق 38 بی شامل ،،، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایف بی آر کے متعارف کروائے گئے نئے طریقہ کار کے تحت ایف بی آر کا خودکار نظام، بشمول سی آر ایم، ٹیکس دہندگان کے جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں کا جائزہ لے گا اور کسی بھی حقائق پر مبنی یا قانونی غلطی یا تضاد کی نشاندہی ہونے پر آئی آر آئی ایس کے ذریعے آن لائن ایڈوائس یا پیشگی اطلاع بھیجے گا۔
تاکہ ٹیکس دہندگان قانونی یا تعزیری کارروائی شروع ہونے سے پہلے اپنی وضاحت پیش کر سکیں، غلطیوں کی اصلاح کر سکیں یا دیگر ضروری اقدامات اٹھا سکیں۔ یہ پیشگی اطلاع متعلقہ دائرہ اختیار رکھنے والا ان لینڈ ریونیو افسر بھی جاری کر سکے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس دہندہ کو جواب دینے۔
غلطی درست کرنے یا نشاندہی کردہ بے ضابطگی دور کرنے کے لیے کم از کم سات دن کی مہلت دی جائے گی۔ مقررہ مدت میں جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں ٹیکس دہندہ کو دوبارہ یاددہانی بھیجی جائے گی، جس کے لیے بھی کم از کم سات دن کی مہلت مقرر ہوگی۔
خودکار نظام کے ذریعے سامنے آنے والے مسائل، بھیجی گئی اطلاعات اور ٹیکس دہندگان کے جوابات کا ریکارڈ متعلقہ ان لینڈ ریونیو افسر کو فراہم کیا جائے گا، جبکہ تمام اطلاعات، موصولہ جوابات اور کیے گئے اقدامات کا اندراج نظام کے ڈیش بورڈ پر بھی کیا جائے گا.
متعلقہ ان لینڈ ریونیو افسر ٹیکس دہندہ کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد ضرورت پڑنے پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق مزید کارروائی کرے گا۔
Find Your Interest
- ILLIT「イッツ・ミー」2億回再生突破…通算7曲目
- HD현대, 美 안두릴과 600t급 무인 군함 건조… 내년 美 해군 수주 도전
- 韓国でディーゼル車退場、新規登録1日20台未満…主流はハイブリッド・EV
- カン・ミナ、1カ月で13キロ減量…ダイエット法公開「皮膚だけはまとも」
- 경유차의 퇴장, 신규 등록 하루 20대 미만… 대세는 하이브리드·전기차로
- キム・ジウォン『ドクターX』、20%の壁高く…『キム部長』超えられず15.2%で終了
- 김지원 ‘닥터X’ 20% 벽은 높았다..‘김부장’ 못 넘고 15.2%로 마무리 [Oh!쎈 이슈]
- '안세영 없을 때 우승해야지' 세계 2·3위에 찾아온 절호의 기회...야마구치-왕즈이, 여제 빠진 구마모토서 왕좌 쟁탈전
- 「中堅手の数が足りない」ロッテ、ファン・ソンビンで行くか…Cランク・キム・ホリョンも
- 15年前ブーケ受けたハン・ヘジンは独身…イム・セミのブーケにプンジャ「大変なことに」





