Current
·
C2
·2026-11
این سی سی آئی اے اور قطر کی سائبر سیکیورٹی ایجنسی کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
نیشنل کرائم کنٹرول انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اور قطر کی سائبر سکیورٹی ایجنسی کے درمیان تعاون بڑھانے اور پولیس افسران کا ایکسچینج پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
اسلام آباد میں قطر کے وزیرداخلہ اور داخلی سلامتی فورس( لخویہ) کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آلثانی نے وفاقی وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے ون آن ون ملاقات کی اور اس موقع پر وفود کی سطح پربھی مذاکرات ہوئے ۔
وزارت داخلہ کے مطابق دونوں وزرائے داخلہ کا پاک-قطر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور نئی بلندیوں پر لے کر جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور پولیس آفسرز ایکسچینج پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر قطر کی نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی(این سی ایس اے) اور پاکستان کی این سی سی آئی اے کے درمیان تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے دونوں وزارت داخلہ کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے تحت قطر نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید فائرنگ رینج بنائی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کا دورہ پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، قطر کی جانب سے اے این ایف کو جدید اسکینرز کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور قطر کی متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان مشترکہ آپریشنز اور معلومات کا تبادلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مشترکہ تعاون سے گزشتہ چار سال میں منشیات کے 300 کیسز پکڑے گئے، ہم چاہتے ہیں منشیات کی اسمگلنگ کے لیے ہماری سرزمین ہر گز استعمال نہ ہو۔
محسن نقوی نے کہا کہ سائبر کرائم ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس کے تدارک کے لیے پاکستان بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔
قطر کے وزیر داخلہ کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد نے کہا کہ پاک-قطر وزارت داخلہ کے درمیان باہمی تعاون مثالی ہے، اسے مزید مضبوط بنائیں گے اور وسعت دیں گے، مل کر پاکستان اور قطر کے تعلقات کو نئی جہت تک پہنچا سکتے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے ہماری ٹیم ہر وقت دستیاب اور تیار ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ رینج بنانے میں تعاون پر قطری ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کی ملاقات میں پاکستان میں قطر کے سفیر اور قطر کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
Find Your Interest
- WebKit Features for Safari 27.2
- The failed promise of Web Components
- Release Notes for Safari Technology Preview 256
- When to use tabindex='0'
- Accessibility foundations
- On ratings and meters
- Foundations: landmarks
- Import non-ESM libraries in ES Modules, with client-side vanilla JS
- Advanced CSS-Only HTML Form Styling
- Easily center text vertically, with SVG!
Current
·
C2
·2026-11





