Current
·
C2
·2026-11
سری لنکا کی جو وکٹ رہتی ہے کوشش ہوگی کل وہ جلدی حاصل کر لیں، غازی غوری
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر غازی غوری کا میڈیا ٹاک میں کہنا تھاکہ وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ دونوں اہم ہیں دونوں میری سٹرینتھ ہیں وکٹ میں باؤلنگ کے لیے بہت کچھ ہے لیکن میچ جیتنے کے لیے سمجھداری سے بیٹنگ کرنا ہوگی، کوشش ہوگی سری لنکا کی جو وکٹ رہتی ہے وہ صبع جلدی حاصل کرلیں۔
راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر غازی غوری کا مزید کہناتھاکہ وکٹ نے یقینا مختلف برتاؤ کیا لیکن تینوں باؤلر کو کریڈٹ جاتا ہے ایک باؤلر زخمی ہوگیاتھا اس سے کچھ فرق ضرور پڑا لیکن دیگر نے کور کرنے کے بہت کوشش کی۔
غازی غوری کا مزید کہناتھاکہ وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ دونوں اہم ہیں، دونوں میری سٹرینتھ ہیں، وکٹ کیپر ہوں جس جگہ رول بنتا ہے اس میں بہتر پرفارم کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔
جتنی کھیل سیکھی سیفی بھائی سے سیکھی ہے، کلب میں وہی کیپٹن ہیں ان سے ہی سکھتا ہوں لیکن رول ماڈل ٹم پین ہیں، غازی غوری کا کہناتھاکہ وکٹ میں باؤلنگ کے لیے بہت کچھ ہے لیکن سمجھداری سے بیٹنگ کرنا ہوگی کوشش ہوگی کہ جلدی وکٹ لیں لیکن بیٹنگ سمجھ کر کرنا ہوگی، انھوں نے سری لنکن کرکٹرز کو بھی سراہا اور کہا کہ سری لنکا کے مڈل آرڈر نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اچھی پرو فارمنس دی۔
Find Your Interest
- Brain Breaks Browser - Online Web App for Fun Activities
- Google Sheets - Faster Data Exports Options, Including CSVs
- Google Sheets - How To Split a String Into Characters
- Guide: How To Deploy Preact from a Subdirectory
- How I think Web Apps Should be Installed
- Light Screen Display - Virtual Fill Light
- Verse Engine Founder Q&A For Press And Partners
- Google Killed Its Dark Web Report, but You Can Still Monitor Data Breaches
- Smartwatch blood pressure monitoring was okay. AI is making it better.
- How to Make Sure an 'Onion' Site on the Dark Web Is Legitimate
Current
·
C2
·2026-11





