پاکستان کے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس میں 4 ماہ کے دوران 157 فیصد اضافہ
پاکستان کو رواں مالی سال 2026-27 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران غیر ملکی قرضوں اور مالی معاونت کی مد میں مجموعی طور پر 5 ارب 89 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 157 فیصد زیادہ ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے جولائی سے اکتوبر 2026 تک بیرونی مالی معاونت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس 4 ماہ کی مدت میں پاکستان نے مختلف ذرائع سے 5 ارب 85 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جبکہ 3 کروڑ 61 لاکھ ڈالر گرانٹس کی صورت میں موصول ہوئے۔
وزارت اقتصادی امور کے اعداد و شمار کے مطابق قرضوں اور گرانٹس کو ملا کر بیرونی مالی معاونت کا مجموعی حجم 5 ارب 89 کروڑ ڈالر رہا، جس میں قرضوں کا حصہ نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2026 کے دوران پاکستان کو غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی مد میں مجموعی طور پر 44 کروڑ 15 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔
Find Your Interest
- Apple’s rumored glasses need a Siri AI I can actually rely on
- DALL•E 2
- Siri is a Gemini
- Bring back the iBook, you cowards
- AI is smarter than you think with Shane Legg of Google DeepMind
- Bringing AI to the edge, from the comfort of your living room
- Apple’s new health AI app is a study, not your doctor
- Apple's HomeView has an app problem
- Open To Work
- AI agents are invading your PC





