پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے برائیڈل لک میں ریمپ واک کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ حال ہی میں درفشاں سلیم نے معروف فیشن ڈیزائنر کنول ملک کے برائیڈل فیشن شو ’زیب النساء‘ میں بطور شو اسٹاپر شرکت کی۔ اداکارہ نے شو کے دوران گہرے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جس پر سنہری کڑھائی اور نفیس نقش و نگار بنائے گئے تھے۔ مغلیہ دور کی شاہانہ طرزِ پوشاک سے متاثر درفشاں سلیم کے دلکش انداز اور پُراعتماد ریمپ واک نے حاضرین کی توجہ حاصل کر لی۔ View this post on Instagram اداکارہ کی سوشل میڈیا پر فیشن شو سے تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح ان کے عروسی انداز کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔