ارجنٹائن: فٹبال میچ کے دوران گیند سر پر لگنے سے نوجوان کھلاڑی ہلاک
ارجنٹائن میں فٹبال میچ کے دوران حریف ٹیم کے کھلاڑی کی جانب سے کلیئر کی گئی گیند سر پر لگنے کے باعث 18 سالہ فٹبالر جان کی بازی ہار گیا۔
ابیل نونیز نامی نوجوان کھلاڑی ایف سی ایزائزا کی جانب سے حریف ٹیم ڈیپورٹیوو منیز کے خلاف میچ کھیل رہا تھا کہ اس دوران مخالف ٹیم کے دفاعی کھلاڑی کی جانب سے زور سے کلیئر کی گئی گیند اس کے سر پر جا لگی۔
واقعے کے بعد نوجوان فٹبالر گراؤنڈ میں ہی بے ہوش ہوکر گر پڑا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کے لیے آپریشن بھی کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
واقعے کے عینی شاہد کرسٹیان رومپانی نے بتایا کہ میچ کافی پرسکون تھا لیکن کھیل کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان گیند چھیننے کے لیے کچھ سخت مقابلہ جاری تھا۔
ایک عینی شاہد نے نوجوان کے اچانک گرنے کے منظر کو باکسنگ مقابلے میں ناک آؤٹ ہونے سے تشبیہ دی۔
Find Your Interest
- Debunking AI agent accessibility claims and solving AI alignment for accessibility
- The Roundup by ByteByteGo
- Developers, Your Next Customer Is an AI Agent
- This Week’s Awesome Tech Stories From Around the Web (Through November 7)
- Dan Maher from Datadog Says AI Agent Reliability Is an Engineering Problem, Not a Model Choice
- Everyone Hates AI. Half of Them Use It.
- How Meta Built Forum With AI-Native Engineering
- This Week In Security: Four-Digit Patch Tuesday, SSH Exploited, GitBook Breach, Android GhostMap
- Disney picks Adobe as its new AI and price-hike partner
- Who Checks the Boring Layer





