خوبصورتی اور شوخ و چنچل شخصیت کے باعث ڈراما انڈسٹری میں تیزی سے اپنی جگہ بنانے والی اداکارہ ہانیہ عامر بھارت کے معروف پنجابی گلوکار کرن اوجلا کی مداح نکلیں۔ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک پوسٹ میں وہ کرن اوجلا کا گانا سنتے دکھائی دے رہی ہیں۔ تاہم ہانیہ عامر کا گانا سننا محض موسیقی سے لطف اندوز ہونا نہیں بلکہ ایک دلچسپ لمحہ بھی بن گیا جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی کرن اوجلا کے مقبول گانے ’’اشکے‘‘ کی دھن پر جھومتی اور اس کے بول گنگناتی دکھائی دیتی ہیں۔ View this post on Instagram ویڈیو میں اداکارہ کا بے ساختہ انداز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلیتا ہے لیکن اس پوسٹ ان کے مداحوں کے لیے میں دلچسپی کا اصل سامان تو ہانیہ عامر کا تحریر کردہ کیپشن تھا۔ ہانیہ عامر نے کیپشن میں لکھا کہ ’’سر جی، کیا طریقہ کار ہے؟ کیونکہ کرن اوجلا کے گانے کی اس ویڈیو میں مہنگی گاڑیوں، قیمتی جوتوں اور شاہانہ طرزِ زندگی کا ذکر ہے۔ ہانیہ کے اس جملے کو بھی مداح اسی تناظر میں دیکھ رہے ہیں گویا وہ گلوکار سے پوچھ رہی ہوں کہ ایسے پُرتعیش طرزِ زندگی تک پہنچنے کا راستہ کیا ہے۔ ہانیہ عامر اس سے پہلے بھی بھارتی فلمی اور پنجابی موسیقی سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتی رہی ہیں۔ ان کی میوزک کنسرٹ سے گلوکار بادشاہ اور کرن اوجلا کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔