پمز میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا، ترجمان
پمز کے ترجمان نے سرجیکل فضلے کی تلفی کے معاملے پر کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے مبینہ طور پر بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے چھاپہ مارا اور اس حوالے سے ریکارڈ فراہم کردیا گیا ہے۔
ترجمان پمز نے بتایا کہ پمز انتظامیہ نے ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم کر دیا ہے، پمز میں سرجیکل فضلے کی تلفی سے متعلق ایف آئی اے تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے نے مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے پمز میں چھاپہ مارا اور ایف آئی اے ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے تمام متعلقہ ریکارڈ فراہم کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ سرجیکل فضلے کی تلفی کا کام نجی کمپنی کو معاہدے کے تحت سونپا گیا تھا، اسپتال میں سرجیکل فضلے کی مقدار تلفی کی دستیاب استعداد سے زیادہ تھی۔
ترجمان پمز کا کہنا تھا کہ مسئلے سے آگاہ کرنے کے لیے وزارت ماحولیات کو خط بھی لکھا تھا، معاملے کی چھان بین کے لیے پمز انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آئندہ چند روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے، انکوائری رپورٹ مکمل ہونے کے بعد میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ ایف آئی اے نے پمز اسپتال میں مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے ویسٹ فروغ کیے جانے پر سرجیکل ویسٹ اسٹور پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ ایف آئی اے نے پمز سرجیکل ویسٹ اسٹور پر مبینہ غیر قانونی ویسٹ کے فروخت پر چھاپہ مارا ہے۔
Find Your Interest
- Building Reliable Data Analytics Agents: Lessons from the KDD Cup
- Insights from SoundCloud’s DeveloperBridge Trainee Program
- 16th November – Threat Intelligence Report
- Everyone Hates AI. Half of Them Use It.
- Last Week (Month) in AI #347 - Nvidia's spy, Anthropic's $1.4T IPO, AI's blue wave
- New system gives users more control over their online experience
- New system gives users more control over their online experience
- Q&A: What is agentic AI today, and what do we want it to be?
- Q&A: What is agentic AI today, and what do we want it to be?
- Customer-Driven Engineering (Lara Rubbelke)





