ٹرمپ کی ایک اور شکست؟ حکیم جیفریز ایوان نمائندگان کے پہلے سیاہ فام اسپیکر بننے کے قریب
امریکا میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ نے حکیم جیفریز کو ایوانِ نمائندگان کے آئندہ اسپیکر کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کردیا جس کے بعد ان کے امریکا کی تاریخ کے پہلے سیاہ فام اسپیکر بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹ جماعت کے ارکان نے خفیہ رائے شماری میں حکیم جیفریز کے حق میں 251 ووٹ دیے جبکہ 11 نے مخالفت کی۔
حکیم جیفریز کو اپنی ہی جماعت ڈیموکریٹ کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے بعض ارکان کی مخالفت کا سامنا تھا حالانکہ انھوں نے مخالفت کم کرنے کے لیے مختلف دھڑوں کے ارکان سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ڈیموکریٹ کے 7 نومنتخب ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے حکیم جیفریز کے خلاف ووٹ اس لیے دیا کیونکہ وہ تمام شہریوں کے لیے طبی سہولتوں اور غزہ میں جنگ کے خاتمے سمیت اہم معاملات پر ان سے واضح یقین دہانیاں چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ حکیم جیفریز نے حال ہی میں طبی سہولتوں کے دائرے کو وسیع کرنے کی حمایت کرتے ہوئے بزرگوں کے لیے مخصوص سرکاری طبی پروگرام میں مزید افراد کی شمولیت اور بچوں کے لیے جامع طبی سہولتوں کی تجویز کی حمایت کی تھی۔
اب حکیم جیفریز کو اسپیکر منتخب ہونے کے لیے تین جنوری کو ایوان کے تمام ارکان کی رائے شماری کا سامنا کرنا ہوگا۔ ڈیموکریٹس کو ایوان میں اکثریت حاصل ہونے کے باعث ان کی کامیابی متوقع ہے۔
Find Your Interest
- The Mega Tamagotchi Manga Reader
- 16th November – Threat Intelligence Report
- Everyone Hates AI. Half of Them Use It.
- New system gives users more control over their online experience
- New system gives users more control over their online experience
- Apache Roller RCE Flaw CVE-2026-129448 Under Active Attack
- Building Reliable Data Analytics Agents: Lessons from the KDD Cup
- Influence
- Customer-Driven Engineering (Lara Rubbelke)
- Lovable chief people officer: How to lead a company where ambition has somewhere to go





