گلوکار طفیل خان سنجرانی کی چوری شدہ گاڑی برآمد
کراچی: معروف گلوکار طفیل سنجرانی چوری شدہ گاڑی برآمد ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف گلوکار طفیل سنجرانی کی گاڑی بلدیہ ٹاؤن کے اسپتال کے باہر سے گزشتہ روز چوری ہوئی تھی جس پر انہوں نے شدید احتجاج کیا ور پولیس کو گاڑی برآمدگی کیلیے الٹی میٹم دیا تھا۔
گلوکار طفیل سنجرانی نے گاڑی چوری کا مقدمہ مدینہ کالونی تھانے میں درج کروایا جس کے متن میں کہا گیا کہ طبی معائنے کے بعد اسپتال سے باہر آئے تو گاڑی غائب تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوری شدہ گاڑی کی تلاش شروع کی اور ناظم آباد میں قائم سرکاری اسپتال کے قریب سے گلوکار کی گاڑی برآمد کرلی۔
ترجمان آئی جی سندھ کے مطابق گلوکار کی چوری ہونے والی گاڑی اے وی ایل سی پولیس نے برآمد کرلی، جس پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اے وی ایل سی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ گاڑی چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں جبکہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Find Your Interest
- Android Perfetto 系列 15:Boot Trace、长时间现场 Trace 与偶发问题抓取
- Android 性能优化之 Systrace 工具介绍(一)
- Android Perfetto 系列 10:Binder 调度与锁竞争
- Android profiling now uses Perfetto via ProfilingManager
- Android Systrace 基础知识 - SystemServer 解读
- Android Perfetto 系列 2:Perfetto Trace 抓取
- Android Systrace 基础知识 -- Systrace 简介
- Android Perfetto 系列 1:Perfetto 工具简介
- Android Perfetto 系列目录
- Android Perfetto 系列 4:使用命令行在本地打开超大 Trace





