نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب؛ پارلیمان کی اہم کرسی بھی ہاتھ سے گئی
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو انتخابی نتائج کے بعد پارلیمان میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جہاں ان کے مخالف اتحاد نے اہم عہدہ اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمان ’کنیسٹ‘ نے یاشر جماعت کے رہنما گادی آئزن کوٹ کے اتحادی متان کہانا کو 66 ووٹ دے کر نیا اسپیکر منتخب کرلیا۔
ان کے مقابلے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکمراں جماعت لیکوڈ کے امیدوار اوفیر کاٹز کو 52 ووٹ ملے۔ عرب جماعتوں نے اس شکست میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے نتیجے میں نیتن یاہو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے امیر اوہانا اسپیکر کے عہدے سے محروم ہوگئے۔ نئے اسپیکر کا انتخاب چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی رکاوٹوں اور تاخیری حربوں کے بعد ممکن ہوا۔
اسپیکر کا عہدہ پارلیمان میں قانون سازی کے ایجنڈے اور اہم معاملات پر ووٹنگ کے شیڈول میں اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ نئے اسپیکر کی کامیابی سے آئزن کوٹ کے اتحاد کو عدالتی اصلاحات سے متعلق قوانین واپس لینے سمیت اپنے ترجیحی اقدامات آگے بڑھانے کا موقع مل سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحادی بلاک پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھا تھا۔ ان کے حامی اتحاد کو 120 رکنی کنیسٹ میں 53 نشستیں ملیں جبکہ آئزن کوٹ کے اتحاد نے 48 نشستیں حاصل کیں۔
اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی جماعت کو ان الیکشن میں عبرتناک شکست کی وجہ عرب جماعتیں تھیں جنھوں نے 19 نشستیں حاصل کیں اور حکومت سازی میں فیصلہ کن اہمیت اختیار کرگئی ہیں۔
واضح رہے کہ صدر اسحاق ہرزوگ نے نیتن یاہو کے سیاسی حریف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے تاہم حکومت سازی کے لیے مذاکرات ابھی جاری ہیں۔
Find Your Interest
- Android 性能优化之 Systrace 工具介绍(一)
- Android profiling now uses Perfetto via ProfilingManager
- Android Systrace 基础知识 - SystemServer 解读
- Android Perfetto 系列 15:Boot Trace、长时间现场 Trace 与偶发问题抓取
- Android Perfetto 系列 10:Binder 调度与锁竞争
- Android Systrace 基础知识 -- Systrace 简介
- Android Perfetto 系列 8:深入理解 Vsync 机制与性能分析
- Android Perfetto 系列 5:Android App 基于 Choreographer 的渲染流程
- Android Perfetto 系列 1:Perfetto 工具简介
- Android Perfetto 系列目录





