چیف جسٹس انصاف کے تقاضے پورے کریں پوری دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ ناحق جیل میں ہیں، چیف جسٹس انصاف کے تقاضے پورے کریں، پوری دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موجودہ سیاسی تقسیم کے ماحول میں چیف جسٹس صاحبان پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، عدلیہ ایسا انصاف کرے کہ ہوتا ہوا بھی نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے،پی ٹی آئی کے بغیر ملک میں کوئی سیاسی پیش رفت ممکن نہیں، بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے مقاصد کا علم نہیں، خوشی ہے کہ بالآخر سب نے پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت تسلیم کر لی، پی ٹی آئی پاور شیئرنگ کے لیے نہیں بلکہ اصولوں کی جنگ لڑ رہی ہے، ملک اور قوم کے مفاد میں جو فیصلہ کریں گے، پارٹی مشاورت سے کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات اور مشاورت سے ہوں گے،پی ٹی آئی کے سیاسی کارڈز ابھی ہمارے سینے میں ہیں،صوبوں کے قیام اور وسائل کی تقسیم پر غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں،صوبوں کا قیام اور وسائل کی منصفانہ تقسیم عوامی مسائل کے حل میں اہم ہیں،ہم سسٹم کے بینیفشری بننے نہیں بلکہ اصولوں کی جنگ لڑنے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہن بھی ناحق قید ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے پاکستان کی تاریخ میں طویل قید کا سامنا کیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان نے ججز کو خط لکھ کر اپنی آئینی اور قانونی حقوق کی یاد دہانی کرائی، بانی پی ٹی آئی نے عدالتوں سے ریلیف یا رعایت نہیں اپنا قانونی حق مانگا ہے، یہ ملک ہمارا ہے، اسی ملک میں جئیں گے اور سر اٹھا کر جئیں گے۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کو پورا پاکستان اور دنیا دیکھ رہی ہے، ججز سے درخواست ہے کہ انصاف کے ترازو کے دونوں پلڑے برابر رکھیں، انصاف کا ترازو برابر ہوا تو ہمارا کپتان کل بھی بے گناہ تھا اور آج بھی بے گناہ ہے، ہمیں امید ہے کہ عوام انصاف کی جدوجہد میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے، پی ٹی آئی کے بغیر کوئی سیاسی بات آگے نہیں بڑھ سکتی، چیف جسٹس انصاف کے تقاضے پورے کریں، پوری دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہے۔
Find Your Interest
- Android Systrace 基础知识 - SystemServer 解读
- Android Service:开发自己的通知中心(2):辅助***实战
- Android Service:开发自己的通知中心(1):辅助***介绍
- Android 应用启动优化 - 一种 DelayLoad 的实现和原理(上篇)
- Android Tools - Log2File
- Android 无障碍服务导致的整机卡顿案例分析
- Android Perfetto 系列 15:Boot Trace、长时间现场 Trace 与偶发问题抓取
- Android 应用启动优化:一种 DelayLoad 的实现和原理(下篇)
- Android 代码内存优化建议 - Android 资源篇
- Integrating in-app-reviews with Trusted Web Activity





