حیدرآباد تا سکھر موٹروے ایم 6 کے 121 کلومیٹر طویل دو ٹریک بنانےکی منظوری
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی3اے) بورڈ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت حیدرآباد سکھر موٹروے (ایم-6) کے دو سیکشنز کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت نجکاری کے مطابق منظوری پاکستان کے شمال تا جنوب موٹر وے کوریڈور کی تکمیل اور اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کے لیے نجی سرمائے کو متحرک کرنے میں ایک فیصلہ کن سنگ میل ہے۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ نے اپنے 46 ویں اجلاس میں ایم-6 موٹروے کےتقریباً 121 کلومیٹر طویل سیکشنز ون اور ٹوکی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری، چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے کی، جو پی 3اے بورڈ کے بھی سربراہ ہیں۔ دونوں حصوں کو الگ الگ رعایتی معاہدوں کے تحت تعمیر کے لیے دیا جائے گا۔
نجی سرمایہ کار 25 سال تک ہر ایک سیکشن کو تیار اور آپریٹ کریں گے اور ٹول ریونیو کے ذریعے اپنی سرمایہ کاری کی وصولی کریں گے۔ اس کے بعد موٹروے کو اچھی حالت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔ حکومت صرف سیکشن ون کے لیے وائبلٹی گیپ فنڈنگ دے گی تاکہ اس منصوبے کو تجارتی طور پر قابل عمل بنایا جا سکے اور سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے ٹول کو مناسب رکھا جا سکے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک دونوں حصوں کے لیے این ایچ اے کا ٹرانزیکشن ایڈوائزر ہے جبکہ اس عمل کے تحت، این ایچ اے اہل مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں سے بولیاں طلب کرے گا306 کلومیٹر، چھ لین، ایکسیس کنٹرولڈ ایم-6 موٹروے کو پانچ سیکشنز میں بنایا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ایک بار مکمل ہونے کے بعد حیدرآباد تا سکھر کا سفر قریباً چھ گھنٹے سے کم ہوکر تین گھنٹے تک محدود ہوجائے گا، اس وقت دونوں شہروں کے درمیان تمام ٹریفک این فائیو نیشنل ہائی وے کا استعمال کرتی ہے۔ اس کے ہجوم والے حصے شہروں اور بستیوں سے گزرتے ہیں، جہاں بھاری مال بردار گاڑیاں سڑک کو مقامی ٹریفک کے ساتھ استعمال کرتی ہیں، اور سڑک پر محفوظ سفر طویل عرصے سے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق باقی تین حصوں، نوابشاہ سے سکھر تک کے لیے،اوپیک فنڈ اور اسلامی ترقیاتی بینک کے خودمختار قرضوں کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جا رہی ہے جو فی الحال خریداری کے مرحلے میں ہیں پی پی پی کے ڈھانچے کے تحت حکومت کو ایک جدید موٹر وے پوری پیشگی قیمت ادا کیے بغیر مل جاتی ہے۔
نجکاری کمیشن کے مطابق رعایتی مدت کے لیے مرمت اور دیکھ بھال بھی نجی آپریٹر کے حوالے ہوگی اور حکومت پروجیکٹ کی آمدنی کا حصہ وصول کرے گی۔
اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ ایم-6 صرف ایک سڑک نہیں ہے یہ پاکستان کے موٹر وے نیٹ ورک میں ایک اہم لنک کو مکمل کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پبلک سیکٹر کی نگرانی کو نجی سرمائے اور مہارت کے ساتھ جوڑنا چاہتی ہے اور یہ کہ اس کی توجہ "قابل اعتماد سرمایہ کاروں کو راغب کرنے، شفاف خریداری کو یقینی بنانے اور منصوبوں کو تیاری سے لے کر عمل درآمد تک لے جانے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکام کو توقع ہے کہ موٹروے کراچی کی بندرگاہوں اور صنعتی مراکز، کاشتکاری کے علاقوں اور مزید شمال کی مارکیٹوں کے درمیان کارگو کی نقل و حرکت کو تیز کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے لاجسٹکس کے اخراجات کم ہوں گے اور اندرون سندھ میں کوریڈور کے ساتھ کاروباری مواقع کھلیں گےیہ فیصلہ نجی سرمائے کو انفراسٹرکچر میں لانے کے لیے حکومت کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ اس سے نجکاری اور پی پی پی کے افعال ایک مربوط ادارہ جاتی فریم ورک کے تحت یکجا ہوئے ہیں ۔ حکام نے کہا کہ پی پی پی پائپ لائن صحت کی دیکھ بھال، پانی، ہوا بازی اور سیاحت کے منصوبوں کا بھی احاطہ کرتی ہے۔
Find Your Interest
- Chapter 3: How to debug Cumulative Layout Shift issues using CSS selectors
- Chapter 2: How to debug Largest Contentful Paint issues using CSS selectors
- Using a GameCube controller on macOS (with rumble!)
- Car Tools
- Debugging common causes for slow loading in Shopify Liquid storefronts
- An introduction to CSS Containment
- Python parallel debugging comes to HPC thanks to TotalView upgrade
- Chapter 4: How to debug Interaction to Next Paint issues using CSS selectors
- How to optimize Cumulative Layout Shift (CLS) on Shopify sites
- How To Center a Div





