ایرانی فوج کی کامیاب کارروائی؛ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا
ایران کی فوج نے آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں امریکی ساختہ ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ صدر ٹرمپ ایشیائی ممالک کے خصوصی دورے پر چین پہنچے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بدھ کے روز ایرانی فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں ایک امریکی ڈرون کی موجودگی کا پتا لگایا، جس کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے تباہ کردیا گیا۔
ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں نصب مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی نظام کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی ایران کے مربوط فضائی دفاعی نظام کے تحت انجام دی گئی۔
آذربائیجان کے خبر رساں ادارے ٹرینڈ کے مطابق ایرانی فوج نے اس کارروائی کو امریکی بغیر پائلٹ طیاروں کے خلاف اپنی فضائی دفاعی کارروائیوں کا تسلسل قرار دیا تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس تازہ واقعے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ امریکی فوج نے 17 نومبر کو آبنائے ہرمز میں واقع ایرانی جزیرے قشم پر حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس سے قبل ایران نے بحرین میں امریکی ریڈار نظام کو نشانہ بنایا تھا جسے امریکی دفاعی نظام نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے جسے ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے بعد سے بند کر رکھا ہے اور تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
Find Your Interest
- How to Evaluate AI Agents From Tool Calls to Task Completion
- Q&A: What is agentic AI today, and what do we want it to be?
- Q&A: What is agentic AI today, and what do we want it to be?
- How to build an AI agent: from goal to live deployment
- Fragments: October 21
- Debunking AI agent accessibility claims and solving AI alignment for accessibility
- Inside NVIDIA Sentry: Secure AI Agents at Runtime
- You Cannot Trust the AI Code Generator
- Enabling Private High-Performance Production AI Inference with NVIDIA Confidential Computing
- Fragments: September 1





