کراچی میں سردی کے اثرات نمودا ر ہونا شروع، صبح کے اوقات میں خنکی میں اضافہ
کراچی میں بلوچستان کی جانب سے ٹھنڈی ہوائیں اثرانداز ہونا شروع ہوگئی ہیں، رات اور صبح کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے اور بدھ کو کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 5 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم سرما کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں اور رات وصبح کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ہوا، پیر کو صبح کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 5 ڈگری کمی سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق موجودہ جزوی سردی کی لہر 2 تا 3 دن جاری رہ سکتی ہے، جس کے بعد درجہ حرارت دوبارہ معمول پر آجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے دورانیے(نومبر تا فروری) میں کراچی میں سردی کے معتدل اسپلیز متوقع ہیں، جس کے دوران بارش کا امکان بھی رہے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے مغربی سسٹم کے نتیجے میں شہر کا موسم خنک، سرد ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔
Find Your Interest
- How to build an AI agent: from goal to live deployment
- Fragments: October 21
- Fragments: September 1
- Q&A: What is agentic AI today, and what do we want it to be?
- Q&A: What is agentic AI today, and what do we want it to be?
- When your AI agent publishes internal data
- Validate GPU Cluster Readiness Before AI Workloads Land
- The Hidden TCO Trap of Cryptographic Capability Attenuation via Ephemeral Token Proof-of-Possession…
- TokenEconomizer: Learning from Experience to Make AI Coding Agents More Efficient
- Which business moats will still matter in the age of AI?





