بنوں میں ڈی ایس پی کا گن مین ہیڈ کانسٹیبل فائرنگ سے شہید
بنوں میں ڈی ایس پی ریاض خٹک کا ذاتی گنر ہیڈ کانسٹیبل جاوید نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقتول کی لاش ٹاؤن شپ کے علاقے کاروان خوڑ سے برآمد ہوئی۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل جاوید کا تعلق ضلع لکی مروت سے تھا اور وہ ڈی ایس پی ریاض خٹک کے ساتھ بطور ذاتی گنر فرائض انجام دے رہے تھے۔
نامعلوم ملزمان نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش ٹاؤن شپ کے علاقے کاروان خوڑ میں پھینک دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔۔
Find Your Interest
- Android Systrace 基础知识 - SystemServer 解读
- Android Service:开发自己的通知中心(2):辅助***实战
- Android Service:开发自己的通知中心(1):辅助***介绍
- Android 应用启动优化 - 一种 DelayLoad 的实现和原理(上篇)
- Android Tools - Log2File
- Android 无障碍服务导致的整机卡顿案例分析
- Android 应用启动优化:一种 DelayLoad 的实现和原理(下篇)
- Android Perfetto 系列 15:Boot Trace、长时间现场 Trace 与偶发问题抓取
- Android 代码内存优化建议 - Android 资源篇
- Android Perfetto 系列 8:深入理解 Vsync 机制与性能分析





