پی پی پی سیاسی جوڑ توڑ یا غیرآئینی راستوں سے صوبوں کی تقسیم پر یقین نہیں رکھتی، شازیہ مری
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری آئین کی بالادستی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور پیپلز پارٹی سیاسی جوڑ توڑ یا غیرآئینی راستوں سے صوبوں کی تقسیم پر یقین نہیں رکھتی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیرمملکت وضاحت کریں کہ 27ویں آئینی ترمیم سیاسی اتفاق رائے کے بجائے عددی اکثریت کے بل بوتے پر کیوں منظور کی گئی، نظام کی ناکامی کی بات ہم نے نہیں کی، سیاسی ری سیٹ کی بات ہم نے نہیں کی، صوبوں کی تقسیم کی بات ہم نے نہیں کی بلکہ یہ بات انہوں نے کی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے صرف اپنی رائے دی ہے، کیا اب اظہار رائے پر بھی پابندی ہے، کیا یہ بھی ہمارا حق نہیں، جمہوریت میں بولنے کا حق صرف حکومت کا نہیں، اپوزیشن کا بھی ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا بنیادی حق ہے، کوئی جرم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آئین کی بالادستی کا مطالبہ کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے لیے کسی سیاسی رعایت یا خصوصی مراعات کا نہیں۔
وزیر مملکت کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزرا دوسروں کو پارلیمانی جمہوریت کا درس دینے سے پہلے بتائیں کہ اپوزیشن کو پارلیمان میں اس کی جائز نمائندگی اور آواز سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے، اگر 18ویں آئینی ترمیم اتنا بڑا تاریخی کارنامہ ہے تو وفاقی حکومت صوبائی خودمختاری اور صوبوں کے آئینی مالی حقوق پر سوالات کیوں اٹھا رہی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی جوڑ توڑ یا غیرآئینی راستوں سے صوبوں کی تقسیم پر یقین نہیں رکھتی، نئے صوبوں کا قیام صرف آئینی طریقہ کار اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے، وزیرمملکت وضاحت کریں کہ وہ سندھ کی تقسیم کی بات سندھ کے عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیے بغیر کیوں کر رہے ہیں، سندھ اسمبلی متعدد مرتبہ آئینی طریقے کے ذریعے، سندھ کی تقسیم کو مسترد کر چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول نے واضح کیا ہے کہ نظام خودبخود نہیں گرا بلکہ جمہوری اداروں کو کمزور کرنے والوں نے اسے اس نہج تک پہنچایا ہے، پیپلز پارٹی اپوزیشن کے لیے کوئی خصوصی رعایت نہیں مانگ رہی بلکہ مطالبہ کر رہی ہے کہ سیاسی قیدیوں، پارلیمانی نمائندگی اور جمہوری حقوق کو آئین پاکستان کے مطابق یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ وفاق کو تقریباً 585 ارب روپے کی اضافی مالی معاونت فراہم کرتا ہے، اس کے باوجود وفاقی حکومت صوبے کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتی ہے، سندھ کی حکمرانی پر لیکچر دینے سے پہلے وزیر مملکت وفاق کے صوبوں کے مالی اور آئینی حقوق پورے نہ کرنے پر جواب دیں۔
ترجمان پی پی پی نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے وسائل لے کر، صوبائی خودمختاری کو کمزور کر کے اور پھر ہر انتظامی مسئلے کا ذمہ دار صوبوں کو قرار نہیں دے سکتی، بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان سے سیاسی مکالمے اور سیاسی نظام میں بہتری کے لیے نئے راستے کی بات کی ہے لہٰذا حکومت ذاتی حملوں کے بجائے جمہوری مکالمے کا جواب دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کوئی سیاسی نعرہ نہیں کہ جب چاہا استعمال کر لیا اور جب اپنے مفاد کے خلاف ہوا تو اسے نظرانداز کر دیا، وزیر مملکت ذاتی حملوں اور سیاسی تمثیلوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے بلاول بھٹو زرداری کے آئینی مؤقف کا جواب دیں۔
Find Your Interest
- Kur’an Bizi Neden Amatör Kabul Eder?
- Pluribus – Tanıtım
- How I think Web Apps Should be Installed
- Video Killed the Text Star
- Video Killed the Text Star
- Tommy & Tuppence — Tanıtım
- Cupertino || Tanıtım
- Dizi Krizi: Afyonun Etkisi Geçti!
- Müfit Kayacan ile Karanlıkta Islık Çalanlar Filmi ve Yaşanmamış Hayatların Yası Üzerine
- Carrie || Dizi ve Geleceği Üzerine Röportaj





