حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی اور اس کمی کا اعلان ایک روز کے لیے ہوگا۔ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3، 3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے کمی کے بعد 322 روپے فی لیٹر مقرر کردی ہے جبکہ گزشتہ روز 325 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے سے کم ہو کر 355 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 19 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔