عالمی سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار
عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار ہوگئی، پی ٹی اے متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹمز میں سے ایک، SEA-ME-WE-5 (SMW5) میں پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر کے فاصلے پر خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے باعث بعض انٹرنیٹ صارفین کو وقفے وقفے سے کنیکٹیویٹی کے مسائل اور سروس کے معیار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) خرابی کی اصل وجہ معلوم کرنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے متوقع وقت کا تعین کرنے کے لیے ایس ایم ڈبلیو فائیو کنسورشیم کے ساتھ رابطے میں ہے، اس دوران ممکنہ اثرات کو کم سے کم کرنے اور انٹرنیٹ سروس کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی کیبل لنکس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی معمول کے مطابق جلد از جلد بحالی کے لیے صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔
Find Your Interest
- Android Perfetto 系列 8:深入理解 Vsync 机制与性能分析
- Android Perfetto 系列 5:Android App 基于 Choreographer 的渲染流程
- Android Perfetto 系列 15:Boot Trace、长时间现场 Trace 与偶发问题抓取
- Android ANR 系列 2 :ANR 分析套路和关键 Log 介绍
- Android Perfetto 系列 10:Binder 调度与锁竞争
- Android 基于 Choreographer 的渲染机制详解
- Android Perfetto 系列 4:使用命令行在本地打开超大 Trace
- Android 性能优化之 Systrace 工具介绍(一)
- Android Perfetto 系列 9:CPU 信息解读
- Android Perfetto 系列 7:MainThread 和 RenderThread 解读





