راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اوپن ہارٹ سرجری کے مریض طویل انتظار پر مجبور
وزیراعلیٰ پنجاب کے ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت تک رسائی مشکل ہوگئی۔
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اوپن ہارٹ سرجری کے لیے تجویز کردہ مریض طویل انتظار کرنے پر مجبور ہیں، اسپتال میں مفت سرجری کے منتظر مریضوں کو والوو کی عدم دستیابی کے باعث بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ادائیگی کرنے والے مریضوں کو علاج میں ترجیح دی جا رہی ہے، بعض مریضوں نے پرائیویٹ اسٹیٹس قبول کرکے لاکھوں روپے خرچ کیے اور سرجری کروائی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق آر آئی سی میں ہر ماہ تقریباً ڈیڑھ سو اوپن ہارٹ سرجریز کی جاتی ہیں، جبکہ چار سے پانچ سو مریضوں کے دل میں اسٹنٹ ڈالے جاتے ہیں، مفت اوپن ہارٹ سرجری کے لیے تجویز کردہ مریضوں کی فہرست سی ایم سیکرٹریٹ لاہور بھجوائی جاتی ہے جہاں سے ترجیحی فہرست مرتب ہونے کے بعد مریضوں کو سرجری کی تاریخ دی جاتی ہے۔
آر آئی سی کے پی آر او عمر قریشی کے مطابق والوو کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ چار ہفتوں سے متعلقہ مریضوں کی اوپن ہارٹ سرجریز تاخیر کا شکار ہیں تاہم اگر مریض خود والوو خریدنے پر آمادہ ہو تو اسپتال میں اس کی سرجری مکمل کر دی جاتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کو سو فیصد رسپانس دیا جا رہا ہے جبکہ دن دو بجے کے بعد اسپتال کا اسٹیٹس پرائیویٹ ہو جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سو فیصد ادائیگی پر اوپن ہارٹ سرجری کے اخراجات پندرہ سے اٹھارہ لاکھ روپے تک پہنچ جاتے ہیں جو غریب اور مستحق مریضوں کی استطاعت سے باہر ہیں۔
مفت علاج کی سہولتوں پر غیر معمولی دباؤ کے باعث او پی ڈی اور ان ڈور پروسیجرز بھی متاثر ہو رہے ہیں، مریضوں کے انتظار اور ادائیگی کی بنیاد پر علاج کے معاملے میں سامنے آنے والی مثالیں بھی کئی سوالات کھڑے کر رہی ہیں۔
آر آئی سی ریکارڈ کے مطابق مریض محمد عمران کو 13 مئی 2026 کو اوپن ہارٹ سرجری کے لیے آپریشن نمبر 318 الاٹ کیا گیا جبکہ مدثر ضمیر قاضی کو 21 مئی 2026 کو آپریشن نمبر 1863 دیا گیا تاہم پرائیویٹ سٹیٹس قبول کرنے کے بعد مدثر ضمیر قاضی کا آپریشن جون 2026 میں کردیا گیا، جس پر انہیں پندرہ لاکھ روپے تک اخراجات برداشت کرنا پڑے۔
اسی طرح مریض عتیق الرحمن کو 22 اکتوبر 2026 کو آپریشن نمبر 2285 الاٹ کیا گیا، سوال یہ ہے کہ مفت علاج کے منتظر مستحق مریضوں کو سرجری کے لیے طویل انتظار کیوں کرنا پڑ رہا ہے اور کیا ادائیگی کی استطاعت رکھنے والے مریضوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
دل کے سنگین امراض میں مبتلا غریب مریضوں کے لیے اوپن ہارٹ سرجری زندگی اور موت کا معاملہ ہوتی ہے، ایسے میں مفت علاج کے منتظر مریضوں کی مشکلات اور سرجری میں تاخیر صحت کے نظام کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-13 21:06 راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اوپن ہارٹ سرجری کے مریض طویل انتظار پر مجبور
- T+2h 1 篇 2026-11-13 23:06 راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اوپن ہارٹ سرجری کے مریض طویل انتظار پر مجبور
- T+12h 1 篇 2026-11-14 09:06 راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اوپن ہارٹ سرجری کے مریض طویل انتظار پر مجبور
- T+24h 1 篇 2026-11-14 21:06 راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اوپن ہارٹ سرجری کے مریض طویل انتظار پر مجبور
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low
Find Your Interest
- ‘김우빈♥’ 신민아, 실물 어떻길래?..조정석 “그냥 여신, 장난 아냐” 극찬 (채널 조정석)
- '듄3' 티모시 샬라메, 흑화하고 '삭발'..6년만 웨이브 머리 밀고 폭군되다
- [사진]문무 장혁, 전쟁의 신 연개소문
- 강수정, 20년째 '머리 스타일 바꾸라'는 오지랖에 "너나 바꿔”..."이마 좁고 못생겨"
- “수준 차이 더 벌어질 수도 있어” 한일전 12연패에 이승엽 작심발언, APBC 결승전 승리가 절실하다
- '한일전 12연패라니' 또 동점 만들고 5-9 분패, 한국만 한 번도 못 이겼다…대만 잡아도 결승행 모른다 [APBC 리뷰]
- [사진]오세연, 속공엔 블로킹으로
- [사진]오세연, 속공이다
- [사진]오세연, 블로킹 득점이야
- [사진]오세연-실바, '발로 살려야 돼''





