ربیعہ احسن قتل کی تفتیش جاری، مذاق میں اہلیہ پر پسٹل تان کر ٹریگر دبادیا، موبائل کا تجزیہ کرلیا گیا
اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس کی تفتیش جاری ہے، ملزم کے بیان کی چند تفصیلات سامنے آئی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق احسن طاہر نے دعویٰ کیا ہے کہ پستول میں میگزین نہ ہونے پر اسے خالی سمجھا اور مذاق میں اہلیہ کی جانب تان کر ٹریگر دبا دیا، ملزم کے موبائل کے ابتدائی تجزیے میں میاں بیوی کی چیٹ میں لڑائی جھگڑے کا عنصر سامنے نہیں آیا۔ پولیس ملزم کے بیان، جائے وقوعہ کے شواہد اور دیگر حالات و واقعات کا جائزہ لے رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں ملزم احسن طاہر کے موبائل کا ابتدائی تجزیہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ ملزم اور ربیعہ کے درمیان چیٹ کا مکمل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا، جس میں لڑائی جھگڑے کا عنصر سامنے نہیں آیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش آلۂ قتل، تیس بور پستول اور وقوعہ سے متعلق ابتدائی تفصیلات بتائی ہیں۔
احسن طاہر نے بتایا کہ اس نے چھ ماہ قبل ایک دوست سے غیر قانونی پستول حاصل کیا تھا اور اسے اس ہتھیار کے استعمال سے متعلق بہت کم معلومات تھیں۔ ملزم کے مطابق اس نے پستول اور گولیوں سے بھرا میگزین الگ الگ جگہ رکھے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ امکان سامنے آیا ہے کہ چھ ماہ قبل میگزین نکالتے وقت ایک گولی پستول کے چیمبر میں رہ گئی تھی۔
ملزم نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ وقوعہ کے روز الماری سے کپڑے نکالتے ہوئے پستول نکلا، جس میں میگزین موجود نہیں تھا۔ اسے لگا کہ پستول میں گولی نہیں ہے۔ اسی یقین پر ربیعہ کی جانب پستول تان کر مذاق میں ٹریگر دبا دیا، لیکن فائر ہوگیا، احسن طاہر کے بیان کے مطابق گولی ربیعہ کو گردن کے نیچے، دونوں ہنسلیوں کے درمیان موجود گڑھے میں لگی، ربیعہ زمین پر گرگئیں اور خون میں لت پت ہوگئیں۔
ملزم نے بتایا کہ اس نے انتہائی پریشانی کی حالت میں ریسکیو 1122 کو کال کی، ریسکیو اہلکار پولیس سے پہلے موقع پر پہنچے اور ربیعہ کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے حاصل ہونے والے بیان اور وقوعہ کی تفصیلات کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جارہی ہے۔ ملزم کے بیان کی تصدیق کے لیے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد، دیگر حالات و واقعات اور بیانات کو بھی باہم ملا کر دیکھا جارہا ہے۔
Event trace
Timeline
- اینکر ربیعہ احسن قتل کیس؛ ملزم شوہر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل 整合
- Anchorperson Rabia Ahsan's husband gets four more days in police custody 整合
- راولپنڈی: اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس: گرفتار شوہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 整合
- ملازمہ نے تعلقات کا الزام لگایا تو ربیعہ سے جھگڑا ہوا‘، شوہر کا ازدواجی زندگی سے متعلق اہم بیان 整合
- اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل 转载
Time Slices
- T0 7 篇 2026-11-18 16:39 اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ربیعہ احسن قتل کی تفتیش جاری، مذاق میں اہلیہ پر پسٹل تان کر ٹریگر دبادیا، موبائل کا تجزیہ کرلیا گیا ملازمہ نے تعلقات کا الزام لگایا تو ربیعہ سے جھگڑا ہوا‘، شوہر کا ازدواجی زندگی سے متعلق اہم بیان راولپنڈی: اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس: گرفتار شوہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور Anchorperson Rabia Ahsan's husband gets four more days in police custody اینکر ربیعہ احسن قتل کیس؛ ملزم شوہر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
- T+2h 7 篇 2026-11-18 18:39 اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ربیعہ احسن قتل کی تفتیش جاری، مذاق میں اہلیہ پر پسٹل تان کر ٹریگر دبادیا، موبائل کا تجزیہ کرلیا گیا ملازمہ نے تعلقات کا الزام لگایا تو ربیعہ سے جھگڑا ہوا‘، شوہر کا ازدواجی زندگی سے متعلق اہم بیان راولپنڈی: اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس: گرفتار شوہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور Anchorperson Rabia Ahsan's husband gets four more days in police custody اینکر ربیعہ احسن قتل کیس؛ ملزم شوہر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
- T+12h 7 篇 2026-11-19 04:39 اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ربیعہ احسن قتل کی تفتیش جاری، مذاق میں اہلیہ پر پسٹل تان کر ٹریگر دبادیا، موبائل کا تجزیہ کرلیا گیا ملازمہ نے تعلقات کا الزام لگایا تو ربیعہ سے جھگڑا ہوا‘، شوہر کا ازدواجی زندگی سے متعلق اہم بیان راولپنڈی: اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس: گرفتار شوہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور Anchorperson Rabia Ahsan's husband gets four more days in police custody اینکر ربیعہ احسن قتل کیس؛ ملزم شوہر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
- T+24h 7 篇 2026-11-19 16:39 اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ربیعہ احسن قتل کی تفتیش جاری، مذاق میں اہلیہ پر پسٹل تان کر ٹریگر دبادیا، موبائل کا تجزیہ کرلیا گیا ملازمہ نے تعلقات کا الزام لگایا تو ربیعہ سے جھگڑا ہوا‘، شوہر کا ازدواجی زندگی سے متعلق اہم بیان راولپنڈی: اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس: گرفتار شوہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور Anchorperson Rabia Ahsan's husband gets four more days in police custody اینکر ربیعہ احسن قتل کیس؛ ملزم شوہر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
Conclusion
该事件汇聚 6 个来源,平均可信度 47%
Confidence: medium
Find Your Interest
- Hash Tables and Hashing Explained (with JavaScript)
- Null is Bollocks
- var vs let vs const in JavaScript: What’s the Difference?
- JavaScript Variables Explained Clearly: Values, Types, and How Data Really Works
- Not Equal Sign (≠, !=, !==): Meaning and How to Type It
- HTTP Methods: GET, POST, PUT, PATCH and DELETE Explained
- Opinion: Why (most of) Mexico’s elites dislike Sheinbaum
- Announcing TypeScript 7.1 Beta
- Stencil Store Challenge
- Opt-in Nulls; an F# Feature Worth Switching For?





