چیئرمین فیڈرل بورڈ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی کا انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانی مرکز کا دورہ
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک اور انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے اسلام آباد کے آئی ایم سی جی بوائز، I-8/3 کا دورہ کیا اور ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) کے دوسرے سالانہ امتحانات کے جاری عمل اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران امتحانی ہال کا معائنہ کیا گیا اور امتحانات میں شریک طلبہ کے لیے کیے گئے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے امتحانی ماحول کو طلبہ کے لیے موزوں اور سازگار قرار دیتے ہوئے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا کہ امتحانی ہال میں موجود امیدواروں کی حاضری کی ڈیجیٹل اٹینڈنس پورٹل کے ذریعے تصدیق کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام امتحانی عمل میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بناتا ہے اور کسی دوسرے امیدوار کی جگہ کسی اور شخص کے امتحان دینے یا جعل سازی کے امکانات کو ختم کرتا ہے۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے امتحانی نظام میں شفافیت، میرٹ اور ساکھ برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے امتحانات کے پُرامن اور منظم انعقاد کے لیے فیڈرل بورڈ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا اور امتحانی عمل میں شفافیت، انصاف پسندی اور بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی بی سی سی ملک کے تعلیمی بورڈز کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے اور امتحانی نظام کے معیار، شفافیت اور ساکھ کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
اس دورے کا مقصد امتحانی انتظامات کا جائزہ لینا اور ایچ ایس ایس سی کے دوسرے سالانہ امتحانات کے شفاف، منصفانہ اور ہموار انعقاد کو یقینی بنانا تھا۔
Event trace
Time Slices
- T0 3 篇 2026-11-15 15:33 One-window centre draws Rs5.1b چیئرمین فیڈرل بورڈ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی کا انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانی مرکز کا دورہ One-window facility to attract capital
- T+2h 3 篇 2026-11-15 17:33 One-window centre draws Rs5.1b چیئرمین فیڈرل بورڈ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی کا انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانی مرکز کا دورہ One-window facility to attract capital
- T+12h 3 篇 2026-11-16 03:33 One-window centre draws Rs5.1b چیئرمین فیڈرل بورڈ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی کا انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانی مرکز کا دورہ One-window facility to attract capital
- T+24h 3 篇 2026-11-16 15:33 One-window centre draws Rs5.1b چیئرمین فیڈرل بورڈ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی کا انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانی مرکز کا دورہ One-window facility to attract capital
Conclusion
该事件汇聚 3 个来源,平均可信度 37%
Confidence: medium
Find Your Interest
- ‘김우빈♥’ 신민아, 실물 어떻길래?..조정석 “그냥 여신, 장난 아냐” 극찬 (채널 조정석)
- '듄3' 티모시 샬라메, 흑화하고 '삭발'..6년만 웨이브 머리 밀고 폭군되다
- 강수정, 20년째 '머리 스타일 바꾸라'는 오지랖에 "너나 바꿔”..."이마 좁고 못생겨"
- 61세 오은영 맞아? ‘사자머리’ 안 하니 동안외모 됐네 “10년은 젊어보여”[핫피플]
- 제로베이스원 EMP "다이나믹 듀오와 협업 뜻 깊어..새로운 자극" [일문일답]
- "슈퍼스타 손흥민 있으면 우승 후보!" MLS 오피셜, '에이징 커브' 논란에도 기대 폭발..."플레이오프 주목할 10인" 선정
- “수준 차이 더 벌어질 수도 있어” 한일전 12연패에 이승엽 작심발언, APBC 결승전 승리가 절실하다
- '한일전 12연패라니' 또 동점 만들고 5-9 분패, 한국만 한 번도 못 이겼다…대만 잡아도 결승행 모른다 [APBC 리뷰]
- "전화 한 통 없었다" 한국행도 불발, 은퇴하려고 했는데…터너 타임 안 끝났다, 멕시코서 특별한 1년 '현역 연장' 의지
- 광주에서 온 수달 듀오, 도쿄돔을 지배했다...박재현·김도영 홈런 대폭발→천신만고 끝에 일본과 결승 격돌 [APBC]





