پاکستانی فوجیوں کی قربانیاں برطانوی تاریخ کا اہم حصہ ہیں، میجر جنرل کارل ہیرس
برطانوی فوج کے اعلیٰ افسر میجر جنرل کارل ہیرس نے پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں برصغیر، بالخصوص موجودہ پاکستان کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمان فوجیوں کی خدمات اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے دفاع اور آزادی کے تحفظ میں جنوبی ایشیا کے فوجیوں نے تاریخی کردار ادا کیا۔
برطانوی فوج کے میجر جنرل کارل ہیرس نے ان خیالات کا اظہار جنگ بندی کی یاد میں منائے جانے والے دن آرمسٹِس ڈے کے موقع پر پاکستانی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت اور برطانیہ و یورپ میں حلال گوشت کے بڑے سپلائرز میں شمار ہونے والی کمپنی طارق حلال میٹس کے سربراہ ڈاکٹر طارق شیخ کے ساتھ آرمڈ فورسز کووننٹ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
معاہدے پر ڈاکٹر طارق شیخ نے اپنی کمپنی طارق حلال میٹس جبکہ میجر جنرل کارل ہیرس نے برطانوی وزارتِ دفاع کی جانب سے دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد برطانوی مسلح افواج کے حاضر سروس اور سابق اہلکاروں سمیت ان کے اہلِ خانہ کو روزگار، سماجی سہولتوں اور دیگر شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل کارل ہیرس نے کہا کہ جنگوں میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کی یاد ہمیں اس حقیقت کا احساس دلاتی ہے کہ برطانیہ کی آزادی اور سلامتی کے لیے کتنی بڑی قربانیاں دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی فوج صرف وردی پہننے والے اہلکاروں کی نہیں بلکہ ملک میں آباد تمام برادریوں کی فوج ہے۔ برطانوی فوج اور جنوبی ایشیائی باشندوں کی تاریخ اور ورثہ ایک دوسرے سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ان کے دورے کا مقصد برطانوی فوج اور جنوبی ایشیائی برادریوں کے درمیان تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانا اور مشترکہ فوجی ورثے کو اجاگر کرنا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر طارق شیخ نے کہا کہ 1947 میں قائم ہونے والی پاکستان آرمی کی جڑیں بھی برطانوی ہندوستانی فوج سے ملتی ہیں۔ پاکستان آرمی کی رجمنٹس، نظم و ضبط اور فوجی روایات اسی تاریخی ورثے کا تسلسل ہیں۔
ڈاکٹر طارق شیخ نے کہ برطانیہ بھر میں قائم دکانوں پر آرمڈ فورسز کووننٹ نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے گا جبکہ صارفین کو برطانوی مسلح افواج میں شمولیت اور فوجی اہلکاروں کی حمایت کی ترغیب دی جائے گی۔
کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر ثائرہ شیخ کہا ہے کہ برطانوی مسلح افواج سے ریٹائرمنٹ یا ملازمت چھوڑنے کے بعد طارق حلال میٹس میں ملازمت کے لیے درخواست دینے والے ہر سابق فوجی اہلکار کو انٹرویو کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
کمپنی کے فرنچائزز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کنال پٹیل نے کہا کہ فرنچائز پارٹنرز مقامی کیڈٹ یونٹس کی معاونت کریں گے اور ہر سال جنگوں میں جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کی یاد میں خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
Event trace
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-14 04:06 پاکستانی فوجیوں کی قربانیاں برطانوی تاریخ کا اہم حصہ ہیں، میجر جنرل کارل ہیرس
- T+2h 1 篇 2026-11-14 06:06 پاکستانی فوجیوں کی قربانیاں برطانوی تاریخ کا اہم حصہ ہیں، میجر جنرل کارل ہیرس
- T+12h 1 篇 2026-11-14 16:06 پاکستانی فوجیوں کی قربانیاں برطانوی تاریخ کا اہم حصہ ہیں، میجر جنرل کارل ہیرس
- T+24h 1 篇 2026-11-15 04:06 پاکستانی فوجیوں کی قربانیاں برطانوی تاریخ کا اہم حصہ ہیں، میجر جنرل کارل ہیرس
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low
Find Your Interest
- ‘김우빈♥’ 신민아, 실물 어떻길래?..조정석 “그냥 여신, 장난 아냐” 극찬 (채널 조정석)
- '듄3' 티모시 샬라메, 흑화하고 '삭발'..6년만 웨이브 머리 밀고 폭군되다
- 강수정, 20년째 '머리 스타일 바꾸라'는 오지랖에 "너나 바꿔”..."이마 좁고 못생겨"
- 61세 오은영 맞아? ‘사자머리’ 안 하니 동안외모 됐네 “10년은 젊어보여”[핫피플]
- 제로베이스원 EMP "다이나믹 듀오와 협업 뜻 깊어..새로운 자극" [일문일답]
- "슈퍼스타 손흥민 있으면 우승 후보!" MLS 오피셜, '에이징 커브' 논란에도 기대 폭발..."플레이오프 주목할 10인" 선정
- “수준 차이 더 벌어질 수도 있어” 한일전 12연패에 이승엽 작심발언, APBC 결승전 승리가 절실하다
- '한일전 12연패라니' 또 동점 만들고 5-9 분패, 한국만 한 번도 못 이겼다…대만 잡아도 결승행 모른다 [APBC 리뷰]
- "전화 한 통 없었다" 한국행도 불발, 은퇴하려고 했는데…터너 타임 안 끝났다, 멕시코서 특별한 1년 '현역 연장' 의지
- 광주에서 온 수달 듀오, 도쿄돔을 지배했다...박재현·김도영 홈런 대폭발→천신만고 끝에 일본과 결승 격돌 [APBC]





