Current
·
C2
·2026-11
قومی بچت اسکیموں کے منافع میں رد و بدل، نئی شرحوں کا اعلان کردیا گیا
قومی بچت کے ادارے نے مختلف اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن میں بعض سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس کے منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ متعدد اسکیموں کی سابقہ شرحیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس کے ابتدائی 5 منافعوں کی شرح 11.8 فیصد مقرر کردی گئی ہے، تاہم چھٹے منافع کی شرح 12.8 فیصد پر برقرار رہے گی۔ اسی طرح ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 12.12 فیصد برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہدا فیملی اکاؤنٹس پر بھی سرمایہ کاروں کو پہلے کی طرح 12.96 فیصد منافع ملتا رہے گا۔
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں اضافہ کیا ہے۔
نئی شرحوں کے تحت 3 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 11.56 فیصد، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 11.90 فیصد اور ایک سالہ سرٹیفکیٹس پر 12.14 فیصد منافع مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق عام سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح اب 10.50 فیصد ہوگی۔ سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ کے ایک سالہ منصوبے کے لیے شرح 12.04 فیصد مقرر کی گئی ہے، جبکہ سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کے تین سالہ منصوبے پر منافع 11.98 فیصد کردیا گیا ہے۔
مزید برآں سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کے 5 سالہ منصوبے کی شرح 12.12 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ کے لیے متوقع منافع کی شرح بڑھا کر 12.04 فیصد کردی گئی ہے۔
Find Your Interest
- Five Hacks Every Apple Watch Series 12 User Should Know
- Apple's new iPhones and Watches are better than the last ones
- New Mexico vs Wyoming Prediction: Is This the Mountain West Championship?
- Week 12 college football odds, storylines: Best bets for LSU-Tennessee and Saturday's other big games
- Developers Continue to Optimize iPhone Apps for the Duo
- Apple Services Disrupted as NSA Network Goes Down and Equinor Faces Cyberattack
- Target Apple Products Sale: $100 off iPad Mini Pro, plus more!
- Apple Watch Series 12 hits a new all-time low at $329
- “수준 차이 더 벌어질 수도 있어” 한일전 12연패에 이승엽 작심발언, APBC 결승전 승리가 절실하다
- The best early Black Friday iPad deals: Shop the best deals that already match Prime Day
Current
·
C2
·2026-11





