Current
·
C2
·2026-11
چینی کی قیمتوں سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس، طلب، دستیابی اور رسد کا جائزہ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اضافی چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں چینی کی مجموعی طلب، دستیابی اور رسد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران چینی کی موجودہ پیداوار اور کھپت کے تخمینوں پر غور کیا گیا، جبکہ سپلائی چین کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ ملک کی مقامی منڈیوں میں چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک بھر کی مارکیٹوں میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے اور صارفین کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کے عزم پر قائم ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوششوں میں عام صارفین کو ریلیف دینے کے ساتھ کسانوں کے مفادات کا تحفظ بھی شامل ہے، اس لیے متعلقہ ادارے دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
اجلاس میں وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹریز تجارت، قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور قانون و انصاف سمیت متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
Find Your Interest
- test(apple): await final refresh before history replay
- ★ The 50-Yard Line
- Apple Valley’s Brent Lanning, Chase Higgs headline All-MRL football selections
- Visual Intelligence Is Coming to the iPad’s Camera App
- The Apple MacBook Neo finally got a real discount: Save $50 ahead of Black Friday
- 175+ major websites affected by malware hack, report says: What we know
- The Apple AirPods Pro 3 Wireless Noise Canceling Earbuds Drops to Its Lowest Price Ever for Black Friday
- Score $50 off the cellular Apple Watch SE 3 on Amazon
- The 2026 MacBook Air 15-Inch Laptop With New Apple M5 Processor Drops to a New Price Low for Black Friday
- Apple HomeView'u Deneyenler Şikâyetçi: Siri Takılıyor, Özel Mesajlar Ortak Ekranda Kalıyor
Current
·
C2
·2026-11





