Current
·
C2
·2026-11
عیدالاضحیٰ کی تقریب منسوخ کرانے پر گورنر ٹیکساس کے خلاف مقدمہ دائر
ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں عیدالاضحیٰ کی ایک تقریب منسوخ کرانے کے معاملے پر گورنر گریگ ایبٹ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) اور اس کی ٹیکساس شاخ نے گورنر کے علاوہ گرینڈ پریری شہر اور واٹر پارک کی انتظامیہ کو بھی مقدمے میں فریق بنایا ہے۔
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر ایبٹ نے سرکاری فنڈز روکنے کی دھمکی دے کر شہر کی انتظامیہ پر عید کی تقریب منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، جو منتظم ڈاکٹر امینہ نائٹ کے مذہبی آزادی اور امریکی آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
رپورٹس کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تقریب گرینڈ پریری کے ایپک واٹرز واٹر پارک میں منعقد ہونا تھی۔ گورنر گریگ ایبٹ نے شہر کو خبردار کیا تھا کہ اگر تقریب منسوخ نہ کی گئی تو ریاست کی جانب سے دی جانے والی 5 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی گرانٹس روک دی جائیں گی۔
اس دباؤ کے بعد شہر کی انتظامیہ نے تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ یہ تقریب ڈاکٹر امینہ نائٹ نے مسلم خاندانوں کے لیے ترتیب دی تھی۔
منتظم کا مؤقف ہے کہ تقریب کا مقصد ایسے خاندانوں کو ایک ساتھ عید منانے کا موقع فراہم کرنا تھا جو باحیا لباس اور مناسب ماحول کو ترجیح دیتے ہیں۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی دباؤ کے نتیجے میں ان کے آئینی حقوق متاثر ہوئے۔
ٹیکساس میں مسلم تنظیموں سے متعلق گورنر ایبٹ کے اقدامات پہلے بھی قانونی اور سیاسی بحث کا موضوع بن چکے ہیں۔ نومبر 2025 میں انہوں نے کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے خلاف تنظیم نے قانونی چارہ جوئی کی۔
حالیہ پیش رفت میں نومنتخب گورنر جینا ہینوہوزا نے کہا ہے کہ وہ تنظیم کے خلاف جاری ریاستی اعلامیہ واپس لیں گی۔ ادھر ریاست کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن نے بھی CAIR کے خلاف دائر مقدمہ واپس لے لیا ہے۔
جینا ہینوہوزا 19 جنوری 2027 کو ٹیکساس کی گورنر کا عہدہ سنبھالیں گی۔ عید کی تقریب سے متعلق تازہ مقدمے میں منتظمین نے اپنے حقوق کے تحفظ اور آئندہ سال تقریب منعقد کرنے کا راستہ کھولنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
Find Your Interest
- fix: keep a sub-agent's task when a retry reloads oversized history (…
- Your AI Agents Will Be Attacked. Red-Team Them First
- No. 7 UCLA escapes upset from CSUF thanks to Trent Perry's heroics
- Rockets 119, Pacers 104: Alperen Şengün exits, Reed Sheppard gets hot and rotation tweaks
- 'Discussed with him': Tim Paine's claim of innocence in Sandpapergate under the spotlight after Cameron Bancroft's revelations
- 'College GameDay' lands A-list guest picker for Miami-Virginia Tech
- Maikel Garcia trade: This blockbuster deal looks like a win-win for Mariners and Royals
- Maikel Garcia trade: This looks like a win-win for Seattle and Kansas City in blockbuster deal
- UNC vs. Marshall game preview, info, prediction and more
- Iowa football secures commitment from No. 2 kicker in 2028 class
Current
·
C2
·2026-11





