Current
·
C2
·2026-11
روس میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام اعلیٰ افسران ہلاک
روس کے علاقے سائبیریا میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی فوجی طیارہ اے این 12 منگل کو جنوب مغربی سائبیریا کے علاقے کیمیرووو میں یگونووو نامی گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔
علاقے کے گورنر الیا سیریدوک نے طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ یگونووو کے قریب پیش آیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں طیارے کی شناخت یا ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی تاہم امدادی اداروں کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق روسی اخبار ازویستیا نے طیارے کی ابتدائی شناخت اے این 12 کے طور پر کی ہے۔
یہ سوویت دور میں تیار کیا گیا چار انجنوں والا فوجی مال بردار طیارہ ہے جسے فوجی اہلکاروں اور سازوسامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔ روسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ طیارے میں موجود تمام 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
روسی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ روسی وزارت دفاع کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
Find Your Interest
- ایس ای سی پی کا تین سال سے غیر وصول شدہ ڈیویڈنڈ اور منافع سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا حکم
- جی ٹی اے 6 بالآخر ریلیز ہو گیا، شائقین کا زبردست ردعمل
- Best conversion rate once he crosses 25: India let slip advantage by allowing Henry Nicholls a start in Wellington
- Penyuluh Agama dan Densus 88 Kolaborasi Dampingi Eks Napiter
- Fenerbahçe'de sürpriz Vedat Muriqi gelişmesi
- League of Legends’ta Yeni Bir Dönem Başlıyor
- ‘45 is the new 60’: Thailand’s Kasikornbank is paying staff to retire early as it prepares for AI
- UTEP vs Air Force Prediction: Can the Falcons Make A Mountain West Move?
- Galatasaray'ın Oulai planı netleşti! Teklifin detayları belli oldu
- لاہور: جرم میں سہولت کاری، انویسٹی گیشن ونگ کا اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار
Current
·
C2
·2026-11





