Current
·
C2
·2026-11
امریکی بینکوں کا نظام بحال؛ کیا صارفین کے اکاؤنٹس سے’سائبر لوٹ مار‘ہوئی؟
امریکا کے بڑے بینکوں کی آن لائن خدمات میں تکنیکی خرابی کے باعث ہزاروں صارفین کو اکاؤنٹس تک رسائی، رقم کی منتقلی اور دیگر بینکاری معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم جے پی مورگن چیس نے خرابی دور ہونے کے بعد خدمات معمول پر آنے کی تصدیق کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو جے پی مورگن چیس، ویلز فارگو، بینک آف امریکا اور یو ایس بینک کے صارفین نے مختلف مسائل کی شکایات کیں۔
چیس بینک کے مطابق اس کے اندرونی ہارڈویئر نظام میں سافٹ ویئر کی خرابی پیدا ہوئی تھی جس سے بعض لین دین مکمل ہونے میں معمول سے زیادہ وقت لگا۔ یہ سائبر حملہ نہیں تھا اور صارفین کے اکاؤنٹس اور رقوم محفوظ رہیں۔
ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر چیس بینک کی خدمات سے متعلق تقریباً پانچ ہزار شکایات سامنے آئیں۔ صارفین نے آن لائن اکاؤنٹس کھولنے، بیلنس دیکھنے اور رقم منتقل کرنے میں مشکلات کی اطلاع دی۔
دوسرے بینکوں کے صارفین نے بھی شکایات کیں تاہم ان میں سے بعض اداروں نے واضح کیا کہ ان کے اپنے نظام متاثر نہیں ہوئے بلکہ چیس کے ساتھ لین دین میں تاخیر کے باعث مسائل پیش آئے۔
ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارم زیل نے بھی کہا کہ اس کی سروس معمول کے مطابق کام کررہی تھی۔ صبح تک مختلف بینکوں اور زیل کے حوالے سے شکایات میں نمایاں کمی آگئی تھی۔
واضح رہے کہ حکام نے حالیہ مائیکروسافٹ اور فضائی نظام کی خرابیوں کے ساتھ اس واقعے کا کوئی تعلق ثابت نہیں کیا۔
Find Your Interest
- ایس ای سی پی کا تین سال سے غیر وصول شدہ ڈیویڈنڈ اور منافع سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا حکم
- جی ٹی اے 6 بالآخر ریلیز ہو گیا، شائقین کا زبردست ردعمل
- Best conversion rate once he crosses 25: India let slip advantage by allowing Henry Nicholls a start in Wellington
- Penyuluh Agama dan Densus 88 Kolaborasi Dampingi Eks Napiter
- Fenerbahçe'de sürpriz Vedat Muriqi gelişmesi
- League of Legends’ta Yeni Bir Dönem Başlıyor
- ‘45 is the new 60’: Thailand’s Kasikornbank is paying staff to retire early as it prepares for AI
- UTEP vs Air Force Prediction: Can the Falcons Make A Mountain West Move?
- Galatasaray'ın Oulai planı netleşti! Teklifin detayları belli oldu
- لاہور: جرم میں سہولت کاری، انویسٹی گیشن ونگ کا اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار
Current
·
C2
·2026-11





