Current
·
C2
·2026-11
لاہور: جرم میں سہولت کاری، انویسٹی گیشن ونگ کا اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار
جرم میں سہولت کاری پر انویسٹی گیشن ونگ کا اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
لیاقت آباد پولیس نے نقب زنی کی منصوبہ بندی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات پولیس اہلکار ارسلان بھی شامل ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس اہلکار ارسلان سمیت ملزمان پر نقب زنی کی وارداتوں میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، 4 زندہ گولیاں، 3 موبائل فون، کٹر اور دیگر مشتبہ سامان برآمد ہوا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ دو مقدمات میں چوری شدہ مال کی برآمدگی کے حوالے سے بھی ملزمان سے تفتیش جاری ہے، محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔
فیصل کامران نے کہا کہ وردی یا عہدہ قانون شکنی کا لائسنس نہیں، جرم میں ملوث ہر شخص جواب دہ ہے۔
Find Your Interest
- UTEP vs Air Force Prediction: Can the Falcons Make A Mountain West Move?
- Galatasaray'ın Oulai planı netleşti! Teklifin detayları belli oldu
- Bruins Postgame: ‘That’s More Us,’ The Difference in Detroit
- engraved stainless steel and magnetic leather pieces compose wall-mounted geometric chess set
- ہیلتھ سروسز پاکستان میں ویکسین خریداری کرپشن کیس:شریک ملزمہ ڈاکٹر شازیہ سیف اللہ کی ضمانت منظور
- No. 7 UCLA escapes upset from CSUF thanks to Trent Perry's heroics
- New Mexico vs Wyoming Prediction: Is This the Mountain West Championship?
- Alperen Şengün sakatlandı! Son durumunu koçu açıkladı
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم
- Rockets 119, Pacers 104: Alperen Şengün exits, Reed Sheppard gets hot and rotation tweaks
Current
·
C2
·2026-11





