Current
·
C2
·2026-11
ہیلتھ سروسز پاکستان میں ویکسین خریداری کرپشن کیس:شریک ملزمہ ڈاکٹر شازیہ سیف اللہ کی ضمانت منظور
اسپیشل جج سینٹرل ون اسلام آباد کی عدالت نے ہیلتھ سروسز پاکستان میں ویکسین خریداری کرپشن کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
شریک ملزمہ ڈاکٹر شازیہ سیف اللہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی، تین ملزمان ڈاکٹر رحیم الدین، ڈاکٹر میاں فریز الدین اور عبدالرسول شیخ کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔
اسپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ ملزمان پر مقدمے میں مخصوص کردار کا الزام ہے، ملزمان بدنیتی یا جھوٹا پھنسائے جانے کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔
ڈاکٹر شازیہ سیف اللہ کو ایک لاکھ روپے کے نئے ضمانتی مچلکے یا نقد ضمانت اور ایک ضامن پیش کرنے کا حکم دیا گیا اور کہا گیا کہ ڈاکٹر شازیہ سیف اللہ خاتون ہونے کے ناطے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497(1) کے تحت رعایت کی حقدار ہیں۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے 20 اکتوبر 2026 کو ملزمان کے خلاف انسدادِ بدعنوانی ایکٹ اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان نے نجی افراد کی ملی بھگت سے ویکسین کی خریداری میں مبینہ ہیرا پھیری کی، مہنگے نرخوں پر پانچ سالہ ٹھیکہ ایک ہی بولی دہندہ کو دینے سے سرکاری خزانے کو 2.445 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔
ملزمان کے وکلا نے کہا کہ ملزمان خریداری کمیٹی کے رکن نہیں تھے، کوئی ذاتی مالی فائدہ ثابت نہیں ہوا۔
Find Your Interest
- UTEP vs Air Force Prediction: Can the Falcons Make A Mountain West Move?
- Galatasaray'ın Oulai planı netleşti! Teklifin detayları belli oldu
- لاہور: جرم میں سہولت کاری، انویسٹی گیشن ونگ کا اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار
- Bruins Postgame: ‘That’s More Us,’ The Difference in Detroit
- engraved stainless steel and magnetic leather pieces compose wall-mounted geometric chess set
- No. 7 UCLA escapes upset from CSUF thanks to Trent Perry's heroics
- New Mexico vs Wyoming Prediction: Is This the Mountain West Championship?
- Alperen Şengün sakatlandı! Son durumunu koçu açıkladı
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم
- Rockets 119, Pacers 104: Alperen Şengün exits, Reed Sheppard gets hot and rotation tweaks
Current
·
C2
·2026-11





