الیکشن پر کروڑ روپے خرچ کرکے ایک لاکھ بتانا الارمنگ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے تو اس میں عدالت کیا کرے؟ یہ تو بہت الارمنگ ہے کہ الیکشن پر کروڑ روپے خرچ کر کے کہیں گے کہ ایک لاکھ روپیہ خرچ کیا۔
جسٹس عمیر محید ملک نے چوہدری امجد علی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی متفرق درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کیا۔
دوران سماعت، وکیل درخواست گزار عادل عزیز قاضی نے دلائل دیے کہ 2024 میں نئی حلقہ بندیاں کی گئیں، پھر الیکشن شیڈول آیا اور 2026 میں نیا لوکل گورنمنٹ الیکشن آرڈیننس آگیا۔
جسٹس عمیر مجید ملک نے استفسار کیا کہ کیا وہ اب قانون بن گیا؟
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ نہیں، وہ کابینہ سے منظور ہو کر اب پارلیمنٹ پہنچا ہے، نیا آرڈیننس آیا تو پرانا الیکشن شیڈول واپس، نئی حلقہ بندیاں بھی ختم ہو گئیں۔ ایکٹ میں ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن ہے اور آرڈیننس میں تین ہیں جبکہ آرڈیننس ختم ہونے پر پرانی حلقہ بندیاں بحال کیے بغیر شیڈول جاری کر دیا گیا۔
جسٹس عمیر مجید ملک نے ریمارکس دیے کہ اب سوال یہ ہے کہ نئی حلقہ بندیاں کس آرڈر کے تحت ہوئیں؟
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ جن حلقہ بندیوں پر الیکشن ہونا ہے اُن میں یونین کونسل اور وارڈز کو مِکس کر دیا گیا، ایک یونین کونسل کی وارڈ نمبر دو میں صرف دو بندے ہیں جبکہ کم سے کم تین بندے تو چاہیے ہوتے ہیں جن میں ایک امیدوار، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ شامل ہوتا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ وارڈ سے ہی چاہیے ہوتا ہے یا پوری یونین کونسل سے ہو سکتا ہے؟ وکیل نے بتایا کہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ صرف اُسی وارڈ سے ہی ہو سکتے ہیں۔
جسٹس عمیر مجید ملک نے استفسار کیا کہ اُس وارڈ میں تو پھر الیکشن نہیں ہو سکتا؟ آپ یہ شق بتا دیں جس کے تحت اُسی وارڈ سے ہی تجویز اور تائید کنندہ ہونے ہیں۔
وکیل درخواست گزار عادل عزیز قاضی نے کہا کہ میں وہ شق عدالت کو بعد میں بتا دیتا ہوں۔
جسٹس عمیر مجید ملک نے ریمارکس دیے کہ حلقہ بندیاں بحال کرنی بھی تھیں تو آرڈر کر لیتے یا اعتراضات لے لیتے۔
وکیل نے دلائل دیے کہ الیکشن شیڈول کی تاریخ تک ووٹر لسٹ ہی نہیں دی گئی کسی کو پتہ بھی نہیں تھا کہ اُس کا نام کس وارڈ میں ہے، بہت کم لوگوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے، پھر تاریخ بڑھا کر 8 کر دی گئی۔
جسٹس عمیر مجید ملک نے سوال اٹھایا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ سب جلدبازی میں ہو رہا ہے، پراسیس قانون کے خلاف ہے؟
وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن پراسیس روکا جائے، اس عدالت سے پہلے بھی اسٹے ہوا تھا، عدالت اگر الیکشن شیڈول ابھی معطل نہیں کرتی اور بعد میں ہوتا ہے تو امیدواروں کے کروڑوں روپے لگ چکے ہوں گے۔
ہائیکورٹ کے جج نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے تو اس میں عدالت کیا کرے؟ یہ تو بہت الارمنگ ہے کہ الیکشن پر کروڑ روپے خرچ کر کے کہیں گے کہ ایک لاکھ روپیہ خرچ کیا۔
وکیل درخواست گزار کے دلائل کے بعد عدالت نے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Event trace
Timeline
Time Slices
- T0 4 篇 2026-11-14 04:06 الیکشن پر کروڑ روپے خرچ کرکے ایک لاکھ بتانا الارمنگ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل IHC suspends Islamabad local govt election schedule وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
- T+2h 4 篇 2026-11-14 06:06 الیکشن پر کروڑ روپے خرچ کرکے ایک لاکھ بتانا الارمنگ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل IHC suspends Islamabad local govt election schedule وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
- T+12h 4 篇 2026-11-14 16:06 الیکشن پر کروڑ روپے خرچ کرکے ایک لاکھ بتانا الارمنگ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل IHC suspends Islamabad local govt election schedule وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
- T+24h 4 篇 2026-11-15 04:06 الیکشن پر کروڑ روپے خرچ کرکے ایک لاکھ بتانا الارمنگ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل IHC suspends Islamabad local govt election schedule وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
Conclusion
该事件汇聚 4 个来源,平均可信度 45%
Confidence: medium
Find Your Interest
- 7 Best Metricool Alternatives to Try in 2026 (Free + Paid)
- The Pulse: We need to talk about migrations with AI
- The Pulse: Meta’s self-inflicted resignation-wave
- The Pulse: Bending Spoons' Acquisition Strategy
- Launching The Rural Guaranteed Minimum Income Initiative
- Sponsoring Metro
- Don't Cite Unsold eBay Listing Prices
- How to Implement a Decentralised CLI Tool Manager
- Discrete Diffusion: Continuous-Time Markov Chains
- Scalable Continuous Integration for iOS





